جنوبی وزیرستان کے زمچن میں ایف سی (ساؤتھ) کے کمانڈر کی زیر صدارت قبائلی رہنماؤں کے ساتھ جرگہ منعقد ہوا، جس میں خطے کی سلامتی، عوامی مسائل اور باہمی تعاون پر بات کی گئی

February 3, 2026

ہدایتکار ادیتیا دھر کی ایکشن فلم ’دھرندر 2: دی ریونج‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار رنویر سنگھ خون میں لت پت اور سنسنی خیز ایکشن مناظر کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں

February 3, 2026

چین کے جدید اور پُراسرار ائیر ٹو ائیر میزائل پی ایل-17 کی پہلی جھلک منظر عام پر آ گئی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دنیا میں سب سے زیادہ رینج رکھنے والا میزائل ہو سکتا ہے

February 3, 2026

پاکستانی تجزیہ کاروں نے پاکستان پاکستان کے داخلی معاملات پر زلمے خلیل زاد کی مسلسل ٹویٹس پر شدید تنقید کی اور کہا کے زلمے خلیل زاد کا بیان یک طرفہ تاثر پر مبنی ہے اور پاکستان کے داخلی معاملات کی پیچیدگیوں کو مکمل طور پر نظرانداز کرتا ہے۔

February 3, 2026

عاصم افتخار نے اس اہم سائیڈ ایونٹ کے انعقاد اور دارالعجزہ ماڈل کی مؤثر پیشکش پر حکومتِ ترکی کا شکریہ ادا کیا، جبکہ قطر، ترکی اور آذربائیجان کی قیادت اور سماجی تحفظ کے شعبے میں خدمات کو بھی سراہا۔

February 3, 2026

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کو “نظر انداز” کیے جانے کا بیانیہ جان بوجھ کر گھڑا گیا ہے تاکہ عوام میں یہ تاثر دیا جا سکے کہ پاکستان سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے دعوے حقائق کے برعکس ہیں اور محض سیاسی مفادات کے تحت پھیلائے جا رہے ہیں۔

February 3, 2026

لوئر چترال: ذیشان ناصر کا وادی ارکاری میں ہمالین آئی بیکس شکار میں کامیاب

لوئر چترال کے مقامی شکاری ذیشان ناصر نے وادی ارکاری میں ہمالین آئی بیکس کا شکار کر کے ٹرافی ہنٹنگ سیزن میں نمایاں کامیابی حاصل کی
لوئر چترال کے مقامی شکاری ذیشان ناصر نے وادی ارکاری میں ہمالین آئی بیکس کا شکار کر کے ٹرافی ہنٹنگ سیزن میں نمایاں کامیابی حاصل کی

یہ شکار انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مخصوص کوٹے اور سخت ضوابط کے تحت انجام دیا گیا ہے

January 26, 2026

خیبر پختونخوا میں جنگلی حیات کے تحفظ اور مقامی ترقی کے انوکھے امتزاج نے ایک بار پھر کامیابی کی نئی داستان رقم کی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان لطیف الرحمان نے تصدیق کی ہے کہ لوئر چترال کے مقامی شکاری ذیشان ناصر نے وادی ارکاری میں موجودہ ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے دوران ایک شاندار 10 سالہ نر ہمالین آئی بیکس کا کامیاب شکار کیا ہے۔

رکارڈ ساز شکار
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف لطیف الرحمان کے مطابق یہ ایک صحت مند نر آئی بیکس تھا جس کی عمر 10 سال تھی اور اس کے سینگوں کا سائز 43.5 انچ ناپا گیا ہے۔ یہ سائز اس جانور کو ایک غیر معمولی ٹرافی بناتا ہے۔ یہ شکار انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مخصوص کوٹے اور سخت ضوابط کے تحت انجام دیا گیا ہے۔

ٹرافی ہنٹنگ: تحفظ کا پائیدار ذریعہ

یہ شکار محض ایک کھیل نہیں بلکہ جنگلی حیات کے تحفظ کے ایک جامع اور پائیدار ماڈل کا حصہ ہے۔ اس نظام کے تحت ہر ٹرافی ہنٹ کے بدلے ایک خاص فیس وصولی جاتی ہے، جس کا 80 فیصد حصہ براہ راست مقامی ویلیج کنزرویشن کمیٹیوں کو منتقل کر دیا جاتا ہے۔ یہ خطیر رقم مقامی سطح پر بنیادی صحت کی سہولیات، تعلیمی منصوبوں، پینے کے صاف پانی اور علاقائی ترقی کے دیگر کاموں پر خرچ کی جاتی ہے۔ لطیف الرحمان کا کہنا تھا جب مقامی آبادی کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کے علاقے میں رہنے والے جنگلی جانور ان کی ترقی کا ذریعہ بن سکتے ہیں، تو وہ خود ہی ان کے سب سے بڑے محافظ بن جاتے ہیں۔ یہی اس سسٹم کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

آبادی میں مسلسل اضافہ
محکمہ وائلڈ لائف کے اعداد و شمار کے مطابق، وادی ارکاری اور چترال کے دوسرے علاقوں میں حفاظتی اقدامات اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت کے نتیجے میں ہمالین آئی بیکس کی آبادی میں مستقل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نیز ٹرافی ہنٹنگ کا یہ نظام درحقیقت انواع کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوا ہے۔ ہم صرف انہی جانوروں کے شکار کی اجازت دیتے ہیں جو بوڑھے ہیں یا نسل کشی میں حصہ نہیں لے رہے، جس سے آبادی کی صحت مند نمو یقینی ہوتی ہے۔

دیکھیں: رواں سال پاکستان کا سیٹلائٹ اور فِن ٹیک کے ذریعے ڈیجیٹل انقلاب

متعلقہ مضامین

جنوبی وزیرستان کے زمچن میں ایف سی (ساؤتھ) کے کمانڈر کی زیر صدارت قبائلی رہنماؤں کے ساتھ جرگہ منعقد ہوا، جس میں خطے کی سلامتی، عوامی مسائل اور باہمی تعاون پر بات کی گئی

February 3, 2026

ہدایتکار ادیتیا دھر کی ایکشن فلم ’دھرندر 2: دی ریونج‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار رنویر سنگھ خون میں لت پت اور سنسنی خیز ایکشن مناظر کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں

February 3, 2026

چین کے جدید اور پُراسرار ائیر ٹو ائیر میزائل پی ایل-17 کی پہلی جھلک منظر عام پر آ گئی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دنیا میں سب سے زیادہ رینج رکھنے والا میزائل ہو سکتا ہے

February 3, 2026

پاکستانی تجزیہ کاروں نے پاکستان پاکستان کے داخلی معاملات پر زلمے خلیل زاد کی مسلسل ٹویٹس پر شدید تنقید کی اور کہا کے زلمے خلیل زاد کا بیان یک طرفہ تاثر پر مبنی ہے اور پاکستان کے داخلی معاملات کی پیچیدگیوں کو مکمل طور پر نظرانداز کرتا ہے۔

February 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *