نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بگرام ایئر بیس واپس حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ دُنیا جانتی ہے بگرام ایئر بیس سے محض ایک گھنٹے کی مسافت پر وہ مقام واقع ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں بگرام ایئربیس کو واپس حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بگرام ایئر بیس وہ اہم جگہ ہے جو دارالحکومت کابل کے میں واقع ہے نیز امریکہ نے اس اڈے کو چار سال قبل افغان طالبان کے حوالے کیا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا ہم افغانستان سے باعزت و پُرامن طریقے سے نکلنا چاہتے تھے۔ نیز بگرام ایئر بیس پر بھی کنٹرول برقرار رکھنا چاہتے تھے کیونکہ یہ دنیا کے بڑے فضائی اڈووں مین شمار ہوتا ہے لیکن ہم نے امن و امن کے پیش نظر افغان طالبان کے حوالے کردیا تھا۔
دوسری جانب طالبان آفیشل نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی امریکی یا دیگر غیر ملکی کو دوبارہ افغانستان میں گھسنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی امریکہ سے کوئی ایسی بات چیت ہو رہی ہے۔
دیکھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی دفاعی معاہدہ: آٹھ دہائیوں پر محیط تعلقات میں نیا سنگِ میل