امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی سرجیو گور کو ایک شاندار سفیر قرار دیتے ہوٗے بھارت میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی دوست سرجیو گور کو بھارت میں بطور امریکی سفیر اور وسطی ایشیا کے لیے خصوصی مندوب بھی نامزد کر دیا۔
یاد رہے کہ 38 سالہ سرجیو گور اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدارتی پرسنل آفس کے سربراہ ہیں۔ سرجیو گور کو امریکی صد ٹرمپ نے ایک شاندار سفیر قرار دیا ہے ۔ یہ پیش رفت عین اس وقت سامنے آئی جب امریکہ اور بھارت کے تعلقات کشیدگی سے دوچار ہیں۔
دیکھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے سرگرم