"> ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا: ٹرمپ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کسی بھی ڈیل سے انکار کر دیا ہے۔
ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا: صدر ٹرمپ

نیٹو اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر شدید تنقید؛ معاہدہ اور جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان، عدم تعاون پر اسپین کو تجارتی پابندیوں کی وارننگ۔

July 8, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ اور جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے، اور وہ تہران کے ساتھ مزید کسی قسم کی ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔

نیٹو کے انقرہ سربراہی اجلاس کے موقع پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران کو دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تہران کئی دہائیوں سے خطے میں عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے، اس لیے امریکہ کی اولین ترجیح ایران کی جوہری صلاحیت کا مکمل خاتمہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے دورانِ گفتگو نیٹو کے کردار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ گرین لینڈ اور ایران کے معاملے پر بعض اتحادی امریکہ کے ساتھ مطلوبہ تعاون نہیں کر رہے۔ انہوں نے اسپین کو نیٹو کا خراب شراکت دار قرار دیتے ہوئے وارننگ دی کہ وہ اسپین کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کی کارکردگی کو سراہا، تاہم واضح کیا کہ ہر رکن ملک کو مشترکہ دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی کیونکہ وہ ایران کے معاملے پر مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

دیکھیے: مشرقِ وسطیٰ میں گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ناکام، پاکستان کی سفارت کاری سے جنگ بندی ممکن

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *