افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی پر ان کی طویل سیاسی جدوجہد، نظریاتی ثابت قدمی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے کردار کو یاد کیا جا رہا ہے۔

September 1, 2026

ایران امریکا مذاکرات جلد اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں، ٹرمپ کا عندیہ

ٹرمپ نے گفتگو کے دوران پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات کے حوالے سے “بہترین کام” کر رہے ہیں۔ ایران پہلے ہی پاکستان کو مذاکرات کے لئے فیورٹ قرار دے چکا ہے۔
ٹرمپ کا پاکستان آنے کا عندیہ

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ “آئندہ دو دن میں کچھ پیشرفت ہوسکتی ہے اور ہم اس کے لیے وہاں جانے کے زیادہ مائل ہیں

April 14, 2026

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان کو ترجیحی مقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو روز میں پیشرفت کا امکان ہے، جبکہ ایرانی حکام نے بھی دوسرے دور کے لیے پاکستان کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ “آپ وہیں رہیں کیونکہ آئندہ دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے، اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں”۔ انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کارکردگی کو “بہترین” قرار دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کے باعث امریکا ایک بار پھر پاکستان میں مذاکرات کے انعقاد پر غور کر رہا ہے۔ تاہم رپورٹس کے مطابق ابتدائی گفتگو میں ٹرمپ نے پاکستان میں مذاکرات کی تردید کی، لیکن بعد ازاں دوبارہ رابطہ کرکے اسلام آباد میں ممکنہ بات چیت کا عندیہ دیا۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے بھی جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم دوسری جانب کی پوزیشن واضح نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کا دوسرا دور ہوتا ہے تو پاکستان ان کی پہلی ترجیح ہوگا۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔ اسی حوالے سے پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی عندیہ دیا کہ مذاکرات کا اگلا دور اسی ہفتے یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بیک ڈور سفارتکاری بھی تیز کر دی ہے، جبکہ علاقائی اور عالمی طاقتوں سے مسلسل رابطے جاری ہیں تاکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہوئی ہیں، اور پاکستان ایک ممکنہ ثالث کے طور پر ابھرتا دکھائی دے رہا ہے۔

دیکھئیے:اگر امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور ہوا تو پاکستان ہماری پہلی ترجیح ہے، ایرانی حکام

متعلقہ مضامین

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *