امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے صدر آئزک ہرتزوگ کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو تمام الزامات سے مکمل معافی دی جائے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ایک شاندار اور فیصلہ کن لیڈر قرار دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے اسرائیل کے لیے متعدد چیلنجز اور دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے تاریخی خدمات سرانجام دیں ہیں۔ ان کے خلاف چلنے والا مقدمہ سیاسی اور غیر منصفانہ ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نےخط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو کو معافی دے کر اسرائیل کو متحد کیا جائے اور قانونی تنازعہ کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے۔
انہوں نے صدر ہرتزوگ سے امن کی اپیل کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کو تیز کرنے کا کہا تاکہ ابراہیمی معاہدے کے دائرے میں مزید ممالک شامل ہو سکیں۔ صدر ٹرمپ نے خط کے اختتام پر اسرائیلی عوام اور صدر ہرتزوگ کا امن کے قیام میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
دیکھیں: امریکی ثالث جیرڈ کُشنر کی نیتن یاہو سے ملاقات۔ غزہ جنگ بندی معاہدے پر گفتگو