"> حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرے سعودی عرب، ٹرمپ

ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ٹرمپ کا سعودی عرب کو مشورہ

ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا۔ امریکی صدر نے ایران، روس اور یوکرین سے متعلق بھی گفتگو کی۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد دینے کی اسرائیلی پیشکش قبول کر لے۔ ٹرمپ کے مطابق اسرائیل سعودی عرب کے لیے مددگار ثابت ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب کو اسرائیل کی پیشکش قبول کرنی چاہیے؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہاں، بالکل ایسا کرنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے کہا کہ وہ تہران کی سرگرمیوں اور بیانات سے مکمل آگاہ ہیں۔ ان کے مطابق ایران میں اب کوئی ایسا شخص باقی نہیں رہا جس سے وہ بات کر سکیں۔

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو فوجی مشق قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ایرانی قیادت کیا کر رہی ہے اور کیا کہہ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے وہ ایرانی قیادت کے معاملے میں کچھ زیادہ آگے نکل گئے ہوں۔

روس اور یوکرین جنگ

امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یوکرین کی اسٹارلنک تک رسائی محدود کرنے میں اپنے اور ایلون مسک کے کردار کی تردید بھی کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کے اسٹار شیلڈ نظام تک رسائی محدود کرنے میں بھی امریکہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، روس اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *