"> آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ٹرمپ کا پاکستان، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین، دونوں زبردست شخصیات ہیں - HTN Urdu آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ٹرمپ کا پاکستان، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین، دونوں زبردست شخصیات ہیں
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ٹرمپ کا پاکستان، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین، دونوں زبردست شخصیات ہیں

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ “پاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں”،
پاکستان کی قیادت کی تعریف

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے، جسے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی اہم علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

April 17, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی اور آبنائے ہرمز کھولنے کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ “پاکستان کا شکریہ، اس کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ، دونوں زبردست شخصیات ہیں”، جسے سفارتی حلقوں میں پاکستان کے کردار کی کھلی تعریف قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے ایک اور بیان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے حالیہ پیشرفت میں بہادری اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے، جسے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی اہم علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت کو مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جنگ بندی کے باقی عرصے تک جاری رہے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے کردار نے نہ صرف کشیدگی کم کرنے میں مدد دی بلکہ عالمی سطح پر اسلام آباد کی سفارتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کی، جسے عالمی سطح پر مثبت پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، پاکستانی ٹینکر بلاکیڈ کے بعد خام تیل لے کر نکلنے والا پہلا جہاز بن گیا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *