مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش سے وابستہ بعض زخمی افراد کو بھی کابل کے فوجی اسپتال، جسے اردو نظامی اسپتال کہا جاتا ہے، منتقل کیا گیا ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں طالبان کے بارڈر گارڈز کے بعض اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوجی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

February 24, 2026

یہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ، جہاں اگر قبضہ کر بھی لیا جائے تو برقراررکھنا مشکل ہے کیونکہ ایک طویل سپلائی لائن بنانا پڑے گی۔ اس کی غیر معمولی حساسیت کی ایک وجہ چینی سرحد سے متصل ہونا بھی ہے۔ چین اس بارے میں بہت حساس اور اس حوالے سے معمولی سی بے چینی یا اضطراب بھی برداشت نہیں کر پائے گا۔

February 24, 2026

ذرائع کے مطابق فوری جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر افغان پوسٹوں کو “خاموش” کرا دیا گیا۔ تاہم جانی نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

February 24, 2026

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ چند ہفتے قبل معالج ٹیم نے عمران خان کے ذاتی معالجین کو باضابطہ کانفرنس کال کے ذریعے بریفنگ دی تھی، جس میں کسی سپرا اسپیشلائزیشن کی عدم موجودگی پر اعتراض سامنے نہیں آیا۔ اس پس منظر میں حالیہ عوامی بیانات کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔

February 24, 2026

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن ( یوناما) کی حالیہ رپورٹ کو دفاعی ماہرین نے حقائق سے بعید اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جس میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی موجودگی کو نظرانداز کر کے یکطرفہ بیانیہ اپنایا گیا ہے

February 24, 2026

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتیار میں بھارتی فوج نے تین مقامی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کر دیا اور ثبوت مٹانے کے لیے ان کے اجسام کو کیمیکلز سے جلا ڈالا

February 24, 2026

پاکستانی ایئر اسٹرائیک کے بعد سینکڑوں زخمی خوارج کی کابل منتقلی کی اطلاعات

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش سے وابستہ بعض زخمی افراد کو بھی کابل کے فوجی اسپتال، جسے اردو نظامی اسپتال کہا جاتا ہے، منتقل کیا گیا ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں طالبان کے بارڈر گارڈز کے بعض اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوجی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پاکستانی ایئر اسٹرائیک کے بعد سینکڑوں زخمی خوارج کی کابل منتقلی کی اطلاعات

دوسری جانب پاکستانی حکام نے حالیہ کارروائیوں کو سرحد پار دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف ہدفی آپریشن قرار دیا ہے، تاہم ان مخصوص دعوؤں پر سرکاری سطح پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

February 24, 2026

ذرائع کے مطابق دو روز قبل مبینہ پاکستانی ایئر اسٹرائیک میں زخمی ہونے والے کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کو طالبان فورسز نے سخت سکیورٹی میں خفیہ طور پر کابل منتقل کیا ہے۔ یہ دعویٰ کابل میں موجود ذرائع کے حوالے سے سامنے آیا ہے، تاہم اس بارے میں افغان حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو گاڑیوں کے قافلوں کی صورت میں کابل لایا گیا، جہاں بعض بڑے سرکاری اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ زخمیوں کو وزیر محمد اکبر خان اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ گل بہادر گروپ سے منسلک افراد کو علی آباد ٹیچنگ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش سے وابستہ بعض زخمی افراد کو بھی کابل کے فوجی اسپتال، جسے اردو نظامی اسپتال کہا جاتا ہے، منتقل کیا گیا ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں طالبان کے بارڈر گارڈز کے بعض اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوجی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زخمیوں کی ایک بڑی تعداد کو خوست اور جلال آباد کے صوبائی اسپتالوں میں رکھا گیا ہے اور ان تمام مقامات پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مبینہ طور پر متعلقہ وارڈز تک عام مریضوں یا غیر متعلقہ افراد کی رسائی محدود کر دی گئی ہے، جبکہ طبی عملے کے لیے بھی سخت قواعد نافذ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی حکام نے حالیہ کارروائیوں کو سرحد پار دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف ہدفی آپریشن قرار دیا ہے، تاہم ان مخصوص دعوؤں پر سرکاری سطح پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ان اطلاعات کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ پاک افغان کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ، جہاں اگر قبضہ کر بھی لیا جائے تو برقراررکھنا مشکل ہے کیونکہ ایک طویل سپلائی لائن بنانا پڑے گی۔ اس کی غیر معمولی حساسیت کی ایک وجہ چینی سرحد سے متصل ہونا بھی ہے۔ چین اس بارے میں بہت حساس اور اس حوالے سے معمولی سی بے چینی یا اضطراب بھی برداشت نہیں کر پائے گا۔

February 24, 2026

ذرائع کے مطابق فوری جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر افغان پوسٹوں کو “خاموش” کرا دیا گیا۔ تاہم جانی نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

February 24, 2026

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ چند ہفتے قبل معالج ٹیم نے عمران خان کے ذاتی معالجین کو باضابطہ کانفرنس کال کے ذریعے بریفنگ دی تھی، جس میں کسی سپرا اسپیشلائزیشن کی عدم موجودگی پر اعتراض سامنے نہیں آیا۔ اس پس منظر میں حالیہ عوامی بیانات کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔

February 24, 2026

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن ( یوناما) کی حالیہ رپورٹ کو دفاعی ماہرین نے حقائق سے بعید اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جس میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی موجودگی کو نظرانداز کر کے یکطرفہ بیانیہ اپنایا گیا ہے

February 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *