استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

استنبول مذاکرات میں پاکستانی وفد نے امن و امان سے متعلق اہم مطالبات پیش کیے لیکن طالبان وفد کی جانب سے مثبت پیش رفت اور سنجیدگی نہ ہونے کے باعث مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے روک دیے گئے

October 28, 2025

پاکستان نے بھارت سے متصل فضائی حدود میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ کل اور پرسوں 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 سے 9 بجے تک یہ راستے بند رہیں گے

October 28, 2025

حماس کے بغیر فلسطین کا دو ریاستی حل، اقوام متحدہ میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

قرارداد میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ’’دو ریاستی حل‘‘ کے لئے قابلِ عمل، وقتی حدود پر مبنی اور ناقابلِ واپسی اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

1 min read

حماس کے بغیر فلسطین کا 2 ریاستی حل، اقوام متحدہ میں قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

یہ اہم پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ فلسطینی ریاست کبھی قائم نہیں ہوگی۔

September 13, 2025

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فرانس اور سعودی عرب کی قیادت میں دو ریاستی حل کے حوالے سے تاریخی قرارداد منظور کر لی ہے۔ اس قرارداد کو ’’نیویارک ڈیکلیریشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے حق میں 142 ووٹ، مخالفت میں 10 ووٹ اور 12 ممالک نے رائے شماری سے اجتناب کیا۔

قرارداد میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ’’دو ریاستی حل‘‘ کے لئے قابلِ عمل، وقتی حدود پر مبنی اور ناقابلِ واپسی اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ نیویارک ڈیکلیریشن میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ غزہ میں جاری جنگ ختم کرنے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے مشترکہ اقدامات کرے۔

اس دستاویز میں فلسطینی تنظیم حماس پر زور دیا گیا کہ وہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرے، غزہ پر اپنی حکومت ختم کرے اور اسلحہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرے تاکہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہو سکے۔

فلسطینی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب اور فرانس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ایک ’’عملی روڈمیپ‘‘ ہے جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی راہ دکھاتا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ‘نیویارک اعلامیے’ اور اس سے متعلق قرارداد کی منظوری کا بھرپور خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ قرارداد فلسطین کے مسئلے کو پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لیے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ قیادت میں بلائی گئی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔

یہ اہم پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ فلسطینی ریاست کبھی قائم نہیں ہوگی۔ اس بیان کے باوجود عالمی برادری کی بھاری اکثریت نے فلسطینی ریاست کے حق میں اپنی حمایت دہرا دی۔

اقوام متحدہ کا یہ ووٹ اس بات کا مظہر ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کی یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف کھڑی ہے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔

بائیس ستمبر کو نیویارک میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں عالمی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا، جہاں فرانس، ناروے، اسپین، آئرلینڈ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔

دیکھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس آج شروع ہوگا، مسئلہ فلسطین مرکزی ایجنڈا ہوگا

متعلقہ مضامین

استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *