حکام کے مطابق یہ ایک زیرِ تفتیش معاملہ ہے، اور جیسے ہی مستند معلومات دستیاب ہوں گی، انہیں سرکاری طور پر جاری کیا جائے گا۔ اس مرحلے پر کسی فرد، قومیت یا مذہب کو بغیر تصدیق کے حملے سے جوڑنا نہ صرف غلط بلکہ گمراہ کن بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

December 14, 2025

پاکستان نے بھی بونڈائی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اس دہشت گردی کے واقعے سے شدید رنجیدہ ہے اور آسٹریلیا کی حکومت، عوام اور بالخصوص زخمیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

December 14, 2025

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی بھرپور مہم جاری رکھیں گے۔

December 14, 2025

پاکستانی مؤقف کے مطابق اسلام آباد آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون، مکالمے پر مبنی حل اور مشترکہ سکیورٹی فریم ورک کی حمایت جاری رکھے گا۔ تہران اجلاس میں پاکستان کی فعال شرکت اور طالبان کی عدم موجودگی کے درمیان واضح فرق نے ایک بار پھر پاکستان کے تعمیری کردار اور کابل کی ہچکچاہٹ کو نمایاں کر دیا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

December 14, 2025

شہاب اللہ یوسفزئی کے مطابق “بین الاقوامی قانون میں تشدد کا تعین صرف الزامات سے نہیں ہوتا بلکہ آزاد معائنہ، میڈیکل اسیسمنٹ اور عدالتی جانچ لازم ہوتی ہے، جو اس بیان میں موجود نہیں۔”

December 14, 2025

یہاں سوال انسانی حقوق کے انکار کا نہیں، بلکہ احتساب، تصدیق اور طریقۂ کار کا ہے۔ جب تشدد جیسے سنگین قانونی تصورات کو بغیر عدالتی یا تحقیقی بنیاد کے استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف قانونی معنویت کو کمزور کرتا ہے بلکہ انسانی حقوق کے عالمی نظام کی ساکھ کو بھی متاثر کرتا ہے۔

December 14, 2025

سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے اڈے پر ڈرون حملہ، 6 بنگلہ دیشی امن فوجی شہید، پاکستانی کیو آر ایف نے 41 اہلکار ریسکیو کر لیے

سوڈان اپریل 2023 سے فوج اورآی ایس ایف کے درمیان خونریز خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، جس میں 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر، اور ملک کے کئی حصے قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے اڈے پر ڈرون حملہ، 6 بنگلہ دیشی امن فوجی شہید، پاکستانی کیو آر ایف نے 41 اہلکار ریسکیو کر لیے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی امن فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کیا اور اکتالیس بنگلہ دیشی فوجیوں کو بحفاظت ریسکیو کیا، جن میں حملے میں زخمی ہونے والے 8 اہلکار بھی شامل تھے۔

December 14, 2025

سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران اقوامِ متحدہ کے امن مشن پر ایک سنگین حملے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے چھ امن فوجی شہید جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ یہ ڈرون حملہ ہفتے کے روز جنوبی کورڈوفان کے دارالحکومت کادُگلی میں اقوامِ متحدہ کے لاجسٹکس بیس پر کیا گیا، جو کے تحت کام کر رہا تھا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے “ناقابلِ جواز” قرار دیا اور خبردار کیا کہ

“اقوامِ متحدہ کے امن فوجیوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے، اور اس پر جوابدہی لازم ہوگی۔”

پاکستانی امن فوج کی بروقت کارروائی

حملے کے فوراً بعد اقوامِ متحدہ کے تحت تعینات پاکستانی کوئیک ری ایکشن فورس کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی امن فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کیا اور
اکتالیس بنگلہ دیشی فوجیوں کو بحفاظت ریسکیو کیا، جن میں حملے میں زخمی ہونے والے 8 اہلکار بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی امن فوج نے شدید خطرات کے باوجود ریسکیو اور انخلاء کی کارروائی مکمل کی، جس پر اقوامِ متحدہ کے حکام کی جانب سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا۔

سوڈانی حکومت اور فوج کا ردعمل

سوڈان کی حکومت اور فوج نے اس حملے کا الزام ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کیا ہے۔
سوڈانی آرمی چیف جنرل عبدالفتاح البرہان نے حملے کو

“ایک خطرناک اور اشتعال انگیز پیش رفت”
قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ باغی ملیشیا کے تخریبی عزائم کو بے نقاب کرتا ہے۔

سوڈانی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اقوامِ متحدہ کے اڈے سے اٹھتا ہوا سیاہ دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔

آر ایس ایف کی تردید

ریپڈ سپورٹ فورسز نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں ان الزامات کو

“من گھڑت اور بے بنیاد”
قرار دیتے ہوئے حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

بنگلہ دیش کا ردعمل

بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس نے ایک سرکاری بیان میں کہا:

“میں اس المناک حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ حکومتِ بنگلہ دیش اس مشکل وقت میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔”

انہوں نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

بنگلہ دیش آرمی کے مطابق:

“علاقے میں صورتحال اب بھی غیر مستحکم ہے اور دہشت گرد عناصر کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں، تاہم زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔”

پس منظر: سوڈان کی خانہ جنگی اور انسانی بحران

سوڈان اپریل 2023 سے فوج اورآی ایس ایف کے درمیان خونریز خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، جس میں 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر، اور ملک کے کئی حصے قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق دارفور اور دیگر علاقوں میں نسلی بنیادوں پر قتل، اجتماعی زیادتیاں اور جنگی جرائم رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تیل سے مالا مال ابیئی خطہ سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقہ ہے، جہاں یونیسفا مشن 2011 سے تعینات ہے۔ یہ مشن حال ہی میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے مزید ایک سال کے لیے توسیع دیا ہے۔

موجودہ صورتحال

اقوامِ متحدہ نے فوری جنگ بندی، مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی اور بنگلہ دیشی امن فوجی بدستور علاقے میں تعینات ہیں جبکہ سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

دیکھیں: افغانستان بحران کے دہانے پر، خواتین کی تعلیم اور انسانی حقوق پر عالمی تشویش میں اضافہ

متعلقہ مضامین

حکام کے مطابق یہ ایک زیرِ تفتیش معاملہ ہے، اور جیسے ہی مستند معلومات دستیاب ہوں گی، انہیں سرکاری طور پر جاری کیا جائے گا۔ اس مرحلے پر کسی فرد، قومیت یا مذہب کو بغیر تصدیق کے حملے سے جوڑنا نہ صرف غلط بلکہ گمراہ کن بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

December 14, 2025

پاکستان نے بھی بونڈائی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اس دہشت گردی کے واقعے سے شدید رنجیدہ ہے اور آسٹریلیا کی حکومت، عوام اور بالخصوص زخمیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

December 14, 2025

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی بھرپور مہم جاری رکھیں گے۔

December 14, 2025

پاکستانی مؤقف کے مطابق اسلام آباد آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون، مکالمے پر مبنی حل اور مشترکہ سکیورٹی فریم ورک کی حمایت جاری رکھے گا۔ تہران اجلاس میں پاکستان کی فعال شرکت اور طالبان کی عدم موجودگی کے درمیان واضح فرق نے ایک بار پھر پاکستان کے تعمیری کردار اور کابل کی ہچکچاہٹ کو نمایاں کر دیا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

December 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *