امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش سے منسلک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ داعش کئی برسوں سے مسیحی برادری کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس گروہ کو پہلے ہی سخت جواب دینے کی وارننگ دی جا چکی تھی۔
انہوں نے اس کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے متعدد کامیاب حملے کیے ہیں جو صرف امریکی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
U.S. President Donald Trump has announced that American forces have targeted ISIS-linked positions in northwestern Nigeria.
— TOLOnews English (@TOLONewsEnglish) December 26, 2025
Trump claimed that ISIS has been targeting Christians for years and said he had previously warned the group of a strong response.
He described the… pic.twitter.com/4diw78ECuD
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ترکی نے ایک روز قبل داعش کے ساتھ تعاون کے الزام میں 100 سے زائد افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت عالمی سطح پر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیوں کی رفتار کو بڑھانے اور داعش کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔