پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منسلک لابنگ فرم “فرسٹ پاک گلوبل” نے امریکی کانگریس کے اراکین پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایک منظم ای میل اور خط مہم کی منصوبہ بندی کی۔ اس مہم کا مقصد امریکی قانون سازوں سے مطالبہ کرنا تھا کہ وہ چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف آواز بلند کریں۔
تاہم، سیاسی تجزیہ کاروں اور حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں بیرونی مداخلت ملکی خودمختاری کو کمزور کرتی ہے۔ اس طرح کی کوششیں داخلی قانونی معاملات پر غیر ملکی دباؤ بڑھانے کے مترادف ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر فوری اشتعال انگیز ردعمل دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے۔ البتہ ایسی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کوئی بیرونی اثر ملکی قانونی و آئینی نظام کو متاثر نہ کر سکے۔
حکومت اور پالیسی ماہرین نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مؤثر بیانیہ پھیلانے پر زور دیا ہے تاکہ عوام میں آگاہی بڑھائی جا سکے اور بیرونی دباؤ کو بے نقاب کیا جا سکے۔
دیکھیں: بیرون ملک مقیم عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان کے نظام انصاف پر تنقید