تاہم مقامی تاجروں اور ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ روس اور دیگر راستوں سے تجارت نہ صرف مہنگی اور مشکل ہے بلکہ دیرپا بھی نہیں ہے اور جلد افغانستان کو دوبارہ پاکستان کی جانب رخ کرنا پڑے گا۔

December 10, 2025

عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ عادل راجا کو کل £310,000 ادا کرنا ہوں گے، جس میں £50,000 ہتکِ عزت کے جرمانے اور تقریباً £260,000 عدالتی و قانونی اخراجات شامل ہیں۔ ادائیگی کی آخری تاریخ 22 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

December 10, 2025

حکم نامے کے مطابق ملک و ریاست کی سکیورٹی اور قانون و آئین کے خلاف خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ریاست کے شہریوں کی حفاظت اور “شدت پسند نظریات” کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

December 9, 2025

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق یہ صدر سوبیانتو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

December 9, 2025

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر، 8 دسمبر کو اس وقت پیش آیا جب کریم آغا شہر کے مرکزی علاقے میں سفر کر رہے تھے۔

December 9, 2025

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم مقامی ذرائع یہ حملہ طالبان مخالف مزاحمتی گروہ این آر ایف کی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔

December 9, 2025

پاک امریکہ تعلقات تعلیم و تحقیق میں بھی مضبوط ہونے لگے، اسلام آباد میں نئی عمارت کا افتتاح

اسلام آباد میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی نئی عمارت کا افتتاح، پاک امریکہ تعلیمی شراکت داری میں انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے
اسلام آباد میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی نئی عمارت کا افتتاح، جو پاک امریکہ تعلیمی شراکت داری میں انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے

نیتالی اے بیکر کے مطابق یہ عمارت محض ڈھانچہ نہیں، بلکہ پاکستان کی آئندہ نسل کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے کا تربیتی مرکز ہے

December 9, 2025

امریکی سفارت خانے کی چارجر ڈی افیئرز نیتالی اے بیکر نے وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر کے ہمراہ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ مذکورہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی لحاظ سے بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں تعمیر کردہ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی عمارت امریکہ اور پاکستان کے تعلیمی تبادلے کے مستقبل پر مرکوز ایک نیا باب ہے، جو تعلیم کے فروغ کو مستقل ترجیح دیتی ہے۔ فلبرائٹ پروگرام کے 75 برس کے سفر کے اس سنگ میل سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات سفارتی معاملات سے آگے بڑھ کر نسلوں کے علم و آگہی پر استوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تعمیر کردہ پانچ منزلہ عمارت جو 9,755 مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے جو نوجوانوں کی ترقی اور مستقبل کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ جس میں ایجوکیشن یو ایس اے مشاورتی خدمات، تربیتی ہالز اور عوامی پروگرامز کو یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کی شراکت داری عملی نتائج پیدا کر سکے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ پروگرام میں اب تک 9,000 سے زائد پاکستانی اور تقریباً 1,000 امریکی حصہ لے چکے ہیں، جو خطے میں عوامی رابطے اور تعلیم کے فروغ کے لیے بڑے تربیتی مراکز میں سے ایک ہے۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ منصوبہ پاک امریکہ تعلقات کو سلامتی و تجارتی دائرے سے ہٹ کر ہنر اور علم و آگہی کے پیش نطر قائم کیا گیا ہے۔

نیتالی اے بیکر کے مطابق تعمیر کردہ عمارت محض ایک ڈھانچہ نہیں ہے بلکہ پاکستان کی آئندہ نسل کو عالمی معیارات کے مطابق باصلاحیت بنانے کا پلیٹ فارم ہے۔ جیسے جیسے امریکہ اپنی 250ویں سالگرہ کی طرف بڑھ رہا ہے تو اس اقدام کی بنیاد پر پاکستان کو عالمی تعلیم و تحقیق کے دائرے میں ایک مستقل شراکت دار کے طور پر اہم مقام دلائے گی۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کی اس مذکورہ اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات اب افراد یا سیاسی ادوار سے بالاتر ہو کر ادارہ جاتی اور تعلیم و تحقیق کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ حالیہ تعمیر کردہ عمارت دونوں ممالک کے درمیان تعلیم و ثقافت کے شعبے میں گہرے اور پائیدار تعاون کی علامت بن گئی ہے۔

دیکھیں: جنگ نہیں، مذاکرات ہی پاک افغان مسئلے کا مستقل حل ہے؛ انوار الحق کاکڑ

متعلقہ مضامین

تاہم مقامی تاجروں اور ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ روس اور دیگر راستوں سے تجارت نہ صرف مہنگی اور مشکل ہے بلکہ دیرپا بھی نہیں ہے اور جلد افغانستان کو دوبارہ پاکستان کی جانب رخ کرنا پڑے گا۔

December 10, 2025

عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ عادل راجا کو کل £310,000 ادا کرنا ہوں گے، جس میں £50,000 ہتکِ عزت کے جرمانے اور تقریباً £260,000 عدالتی و قانونی اخراجات شامل ہیں۔ ادائیگی کی آخری تاریخ 22 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

December 10, 2025

حکم نامے کے مطابق ملک و ریاست کی سکیورٹی اور قانون و آئین کے خلاف خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ریاست کے شہریوں کی حفاظت اور “شدت پسند نظریات” کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

December 9, 2025

پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق یہ صدر سوبیانتو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

December 9, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *