امریکا نے داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری اور اہم مالیاتی عہدیدار عبید اللہ سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان کر دیا۔

August 26, 2026

باجوڑ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھانگیر آباد سے شرپسند عناصر کے چھپائے گئے 14 مارٹر گولے برآمد کرلیے۔

August 26, 2026

ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز، ایران و عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری راہداری پر اتفاق، روسی میڈیا کا نئی جنگ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا۔

August 26, 2026

دالبندین سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔

August 26, 2026

سوات میں باپ بیٹی کے قتل پر سوالات اٹھ گئے، مقتول لڑکی نے دو ہفتے قبل پشاور پریس کلب میں تحفظ کی اپیل کی تھی۔

August 26, 2026

پاکستان نے شام پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شامی معیشت اور علاقائی استحکام کے لیے مثبت قرار دیا۔

August 26, 2026

امریکا نے داعش خراسان کے سرغنوں کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کردی

امریکا نے داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری اور اہم مالیاتی عہدیدار عبید اللہ سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان کر دیا۔
داعش خراسان کے رہنماؤں پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان

امریکا نے داعش خراسان کے رہنماؤں سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان کر دیا، ثناء اللہ غفاری اور عبید اللہ مطلوب افراد میں شامل ہیں۔

August 26, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری اور مالیاتی عہدیدار عبید اللہ سے متعلق معلومات کی فراہمی پر 1 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان کی کمانڈ اور عملی نیٹ ورک اب بھی مکمل طور پر فعال ہے۔ اس سے افغان حکومت کے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کے دعوؤں پر سنگین سوالات اٹھے ہیں۔

داعش خراسان کے خلاف پاکستان اور امریکا کے باہمی تعاون نے انتہائی اہم نتائج حاصل کیے ہیں۔ پاکستان نے ایبے گیٹ دھماکے کے ملزم شریف اللہ اور تنظیم کے میڈیا چیف سلطان عزیز عزام کو گرفتار کیا تھا۔

میڈیا چیف کی گرفتاری سے داعش خراسان کا پروپیگنڈا نیٹ ورک مفلوج ہو چکا ہے۔ تنظیم کو نیا مواد تیار کرنے اور نوجوانوں کو گمراہ کر کے ساتھ ملانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ ان رہنماؤں کی موجودگی شمالی افغانستان میں ہے۔ اگر یہ عناصر پاکستان میں ہوتے تو انٹیلی جنس اقدامات کے باعث اب تک پکڑے جاتے۔

عالمی رپورٹس کے بعد مغرب افغانستان کو دہشت گردی کا مرکز سمجھ رہا ہے۔ اب افغان حکام پر لازم ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دیگر ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔

دیکھیے: بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمت میں شدت، 10 طالبان ہلاک، 6 زخمی

متعلقہ مضامین

باجوڑ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھانگیر آباد سے شرپسند عناصر کے چھپائے گئے 14 مارٹر گولے برآمد کرلیے۔

August 26, 2026

ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز، ایران و عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری راہداری پر اتفاق، روسی میڈیا کا نئی جنگ بندی کا دعویٰ سامنے آگیا۔

August 26, 2026

دالبندین سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو گزشتہ روز رہا کیا گیا تھا۔

August 26, 2026

سوات میں باپ بیٹی کے قتل پر سوالات اٹھ گئے، مقتول لڑکی نے دو ہفتے قبل پشاور پریس کلب میں تحفظ کی اپیل کی تھی۔

August 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *