امریکی شہریت و امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان سمیت 19 ممالک کے شہریوں کو جاری کیے گئے گرین کارڈز کی از سرِ نو جانچ پڑتال کرے گی۔ واضح رہے کہ افغانستان سمیت 19 ممالک امریکی اداروں کی تشویش زدہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جن کے بارے میں امریکہ بارہا مرتبہ سیکیورٹی خدشات کا اظہار کر چکا ہے۔
ادارے کے مطابق مذکورہ فیصلہ قومی سلامتی کے تناظر میں کیا گیا ہے جس میں امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بھی افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ کو غیر معینہ مدت تک روک دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرین کارڈز کی ازسرِنو جانچ پڑتال کی بنیاد دہشت گردی اور مخصوص عوامل پر کی جائے گی۔
TKD MONITORING: US to Re-examine Green Cards from Afghanistan and 18 Other “Countries of Concern”
— The Khorasan Diary (@khorasandiary) December 8, 2025
The U.S. Citizenship and Immigration Services (USCIS) has announced that all green cards issued to nationals of 19 so-called “countries of concern” including Afghanistan will…
امریکی رپورٹ کے مطابق تشویش زدہ 19 ممالک میں افغانستان، میانمار، برونڈی، چاڈ، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، کیوبا، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لاؤس، لیبیا، سیرالیون، صومالیہ، سوڈان، ٹوگو، ترکمانستان، وینیزویلا اور یمن شامل ہیں۔
اس موقع پر ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے شفاف اور سخت نگرانی ناگزیر ہے تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق مذکورہ اقدام ہزاروں تارکین وطن بالخصوص افغان شہریوں کے لیے مزید قانونی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
دیکھیں: افغانستان: بدلتے ہوئے حلیف اور علاقائی تنہائی کا خدشہ