...
آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور طاقت و جارحیت سے متعلق گفتگو کی

March 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رہی

March 20, 2026

امریکی میڈیا کے مطابق اے-10 وار تھوگ طیارے کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے ایران کے جنوبی ساحل کے قریب تیز رفتار کشتیوں اور ڈرونز کو نشانہ بنا رہے ہیں

March 20, 2026

عید کی خوشیوں کو ٹی ٹی پی نے پراپیگنڈا کا ہتھیار بنا لیا۔ نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا کر دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے کا ہولناک طریقہ کار اور باڑہ ویڈیو کے پیچھے چھپے حقائق پر خصوصی رپورٹ

March 20, 2026

امریکہ کا ایران کے لیے سفری انتباہ، شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت

امریکہ نے ایران میں امریکی شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے فوری انخلاء کی ہدایت کی ہے۔ اغواء، جاسوسی کے جھوٹے الزامات اور سفارتی مدد کی عدم دستیابی جیسے شدید خطرات کو اس فیصلے کی بنیاد بتایا گیا ہے

سفری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری اپنی روانگی کے انتظامات خود کریں اور کسی ہنگامی صورت میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ کریں

February 6, 2026

امریکہ نے ایران کے حوالے سے سفری ہدایات میں انتہائی اہم ترمیم کرتے ہوئے ایران میں موجود تمام امریکی شہریوں کو ہدایات دی ہے کہ “فوری طور پر ملک چھوڑ دیں”۔ محکمۂ خارجہ کے مطابق یہ تدابیر متعدد سنگین خطرات کے پیش نظر اختیار کی گئی ہیں، جن میں ایران میں امریکی شہریوں کو اغواء یا خودساختہ قید, امریکی پاسپورٹ ضبط کرنے کا امکان اور شہریوں کو جاسوسی کے جھوٹے الزامات میں پھنسانے کی صورتحال شامل ہیں۔

شہریوں کے لیے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وہ تجارتی پروازوں یا دیگر دستیاب ذرائع سے فوری طور پر ایران چھوڑنے کی منصوبہ بندی کریں۔ انہیں اپنے سوشل میڈیا پروفائلز کو نجی رکھنے، سفر کی تفصیلات شیئر نہ کرنے اور کسی بھی غیر متوقع صورت حال کے لیے اپنے دستاویزات اور ضروری اشیاu تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیز ایرانی قوانین، خاص طور پر خواتین کے حجاب اور سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قواعد کی سختی سے پابندی ضروری ہے۔

یہ سفری انتباہ ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ چل رہے ہیں۔ ایران کے جوہری پروگرام، علاقائی سرگرمیوں اور امریکی پابندیوں پر جاری تنازعات کے درمیان بات چیت کے تمام امکانات بھی مایوس کُن ہیں۔ بیا ن میں واضح انداز میں کہا گیا ہے کہ ایران میں امریکی حکومت کا سفارتی یا قونصلر عملہ موجود نہیں، لہٰذا ہنگامی حالت میں مدد کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ابھی تک اس مخصوص انتباہ پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم ماضی میں ایرانی حکام نے امریکہ کی جانب سے جاری کیے گئے سفری انتباہات کو “پروپیگنڈہ” اور “ایران کی غیر مستحکم تصویر کشی” قرار دیا ہے۔۔

دیکھیے: افغانستان میں امن، خطے میں خوشحالی: پاکستان ۔ قازقستان کا تاریخی اعلامیہ

متعلقہ مضامین

آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے

March 20, 2026

بڑی تعداد میں فلسطینی مسجد میں داخل نہ ہو سکے اور انہیں باہر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔ اس اقدام کو فلسطینی حلقوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

March 20, 2026

نیتن یاہو نے ایک بیان میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا موازنہ منگول حکمران چنگیز خان سے کیا اور طاقت و جارحیت سے متعلق گفتگو کی

March 20, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رہی

March 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.