پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری کارروائی کرے گا
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری کارروائی کرے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ پانچ اہم امور پر بات ہوئی، غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ اور تعمیر نو جلد شروع ہوگی

December 31, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ جوہری تعمیرات جاری رکھتا ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری کارروائی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو کسی معاہدے پر آ جانا چاہیے تھا اور اگر اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرے تو اسے تباہ کرنا لازمی ہوگا۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور غزہ منصوبہ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے ساتھ پانچ اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی توقع ہے اور غزہ کی تعمیر نو بھی آئندہ دنوں میں شروع ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اسرائیل کا ساتھ دیتا رہے گا۔

یوکرین اور سیکیورٹی ضمانتیں
صدر ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سن کر انہیں شدید دکھ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امن کے قیام کے لیے کئی پیچیدہ مسائل درپیش ہیں۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکا سے 30 سے 50 سال تک طویل المدتی سیکیورٹی ضمانتیں طلب کی ہیں، جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔

دیکھیں: ایران میں ریال کی تاریخی گراوٹ پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *