امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

ازبک صدر کا شاندار میزبانی پر شکریہ، ازبک سفیر کی صدر زرداری سے ملاقات

صدر آصف علی زرداری نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کی جانب سے دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی ہے، جبکہ دونوں ممالک نے تجارت، آئی ٹی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے
صدر آصف علی زرداری نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کی جانب سے دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی ہے، جبکہ دونوں ممالک نے تجارت، آئی ٹی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور ازبک سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، ازبک صدر کی دعوت اور اسلام آباد میں بابر پارک کی تعمیر سے متعلق اہم پیش رفت

February 10, 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کے حالیہ تاریخی دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کا سنگِ میل قرار دیتے ہوئے اس کے ثمرات پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ازبکستان کے سفیر علیشر تختائیف سے دورانِ ملاقات کہی، جنہوں نے ایوانِ صدر میں صدر زرداری کو ازبک صدر کا خصوصی مراسلہ پیش کیا۔ اس خط میں صدر شوکت مرزیایوف نے پاکستان میں والہانہ استقبال، مثالی مہمان نوازی اور ‘نشانِ پاکستان’ سمیت دیگر اعزازات عطا کیے جانے پر گہرے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کے دوران صدر زرداری نے زراعت، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، صحت اور بینکاری کے شعبوں میں ازبکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ازبکستان کی جانب سے پاکستان سے حلال گوشت، پھل اور آلو کی درآمد میں دلچسپی کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ صدرِ مملکت نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد ازبک قیادت کی جانب سے ہمدردی اور حمایت کے پیغام پر بھی شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ سفر کو جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

ازبک سفیر نے صدر زرداری کو آگاہ کیا کہ ان کی حکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں واقع ‘بابر پارک’ کی جدید خطوط پر تعمیر و ترقی کی خواہاں ہے، جس کے لیے متعلقہ ازبک وزیر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملاقات کے دوران ازبک صدر کی جانب سے صدر زرداری کو دورہ ازبکستان کی دعوت کا اعادہ بھی کیا گیا، جسے صدرِ مملکت نے قبول کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ رواں سال کے دوران اس دورے کو حتمی شکل دینے کے لیے ازبک حکام سے رابطہ کریں۔

دیکھیے: ازبک صدر شوکت مرزایوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

متعلقہ مضامین

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *