متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دفترِ خارجہ پاکستان کے مطابق یہ ان کا بطور صدرِ متحدہ عرب امارات پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق معزز مہمان کے شایانِ شان استقبال کے لیے اسلام آباد میں تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد پر خصوصی پروٹوکول اور استقبالیہ انتظامات کیے جائیں گے، جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا یے۔
🔊PR No.3️⃣8️⃣2️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 24, 2025
Curtain Raiser: Visit of the President of the United Arab Emirates to Pakistan, December 26,2025 pic.twitter.com/AlmWtn8nWJ
دورے کے دوران یو اے ای کے صدر وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور اقتصادی تعاون سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کئی اہم معاشی اور تجارتی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی دی جائے گی، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور یو اے ای مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ ماہرین کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دے گا بلکہ خطے میں پاکستان اور یو اے ای کے اسٹریٹجک روابط کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔
دیکھیں: بھارتی فوج میں کرپشن کا بحران: سینئر افسر اہلیہ سمیت گرفتار