آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پشاور پولیس نے خواتین کا خطرناک گینگ گرفتار کرلیا

راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعد، خواتین پر مشتمل خطرناک گروہ ‘ڈائن’ آخرکار پشاور پولیس کے قبضے میں آ گیا۔ یہ گروہ بازاروں میں خواتین کو باتوں میں الجھا کر، ہمدردی اور تعویذ کے بہانے لاکھوں روپے لوٹ رہا تھا

پشاور پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے نقدی، پرس، موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں

January 17, 2026

راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعد پشاور کے بازاروں میں خوف کی علامت بننے والا خواتین پر مشتمل خطرناک گروہ ‘ڈائن’ آخرکار پشاور پولیس کے جال میں آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گروہ مختلف شہروں کے بازاروں میں خواتین کو باتوں میں الجھا کر، ہمدردی، تعویذ اور “بس ایک منٹ رکیں بہن” جیسے حربوں کے ذریعے لاکھوں روپے لوٹ چکا تھا۔ متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ جادو نہیں ہوا، بلکہ یہ ہاتھ کی صفائی تھی۔

ایس پی سٹی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے بازاروں میں مخبر تعینات کر کے گروہ کا سراغ لگایا اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار خواتین کے قبضے سے نقدی، پرس، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ‘ڈائن’ پشاور کے لیے ایک بڑا چیلنج تھی، مگر اب بازار محفوظ ہیں اور گروہ کا جادو ٹوٹ گیا۔ شہریوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “آخرکار ڈائن کو بھی پتا چل گیا کہ پشاور پولیس سے بڑا کوئی جادو نہیں۔”

پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ گروہ سے دیگر وارداتوں کے راز معلوم کیے جا سکیں، اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع کریں۔

متعلقہ مضامین

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *