امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

’یلغار‘ نئے ایڈیشن سے داعش کا بیانیہ عالمی سطح پر پھیلانے کی کوشش

داعش کی پاکستانی شاخ آئی ایس پی پی نے اپنے اردو میگزین ’یلغار‘ کا انگریزی ایڈیشن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جو تنظیم کی بڑھتی ہوئی میڈیا سرگرمیوں اور سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کرتا ہے
داعش کی پاکستانی شاخ آئی ایس پی پی نے اپنے اردو میگزین ’یلغار‘ کا انگریزی ایڈیشن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جو تنظیم کی بڑھتی ہوئی میڈیا سرگرمیوں اور سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کرتا ہے

داعش پاکستان (آئی ایس پی پی) نے پراپیگنڈا میگزین ’یلغار‘ کا انگریزی ایڈیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو تنظیم کی بڑھتی میڈیا سرگرمیوں اور اسلام آباد حملے کے بعد سکیورٹی خطرات میں اضافے کی علامت ہے

February 9, 2026

داعش کی ذیلی شاخ اسلامی اسٹیٹ ولایتِ پاکستان کی میڈیا سرگرمیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ۔ رپورٹ کے مطابق تنظیم کے میڈیا ونگ ‘ناشرِ پاکستان’ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کا پراپیگنڈا میگزین ‘یلغار’ کا انگریزی ایڈیشن جلد منظرِ عام پر آئے گا۔ یہ میگزین 2021 سے مسلسل اردو زبان میں شائع ہو رہا ہے اور اس پر تنظیم کے پرانے نام نداء الحق کا نشان بھی درج ہے۔

سکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق اس انگریزی ایڈیشن کا مقصد داعش کے انتہاء پسندانہ بیانیے کو بین الاقوامی سطح پر پھیلانا اور عالمی سامعین تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ یہ اقدام اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کے بعد سامنے آیا ہے، جسے ماہرین داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

میگزین کے نئے ایڈیشن میں داعش کی کاروائیوں، تنظیمی منصوبہ بندی اور خراسان شاخ کے پروپیگنڈا کو اجاگر کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ داعش اور اس سے وابستہ گروپ جعلی خبروں اور مسخ شدہ حقائق کے ذریعے اپنا پراپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سکیورٹی حلقوں میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی ایس پی پی کی بڑھتی ہوئی میڈیا سرگرمیاں پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں۔ تنظیم کا عالمی سطح پر اپنا پیغام پھیلانے کا یہ نیا قدم اس کی منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ لگتا ہے۔

دیکھیے: طالبان وزارتِ دفاع کے دعوے مسترد، افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی ثابت

متعلقہ مضامین

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *