بحرین نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس جغرافیائی ڈیٹا اور اسٹریٹیجک معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر نتین موہن کو گرفتار کر لیا ہے

March 10, 2026

پاکستان نے سری لنکا کے 2022 کے معاشی بحران سے سبق حاصل کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے بجائے مالی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر کو تحفظ دینے کی پالیسی اپنائی ہے

March 10, 2026

طالبان کے وزیر سرحدات ملا نور اللہ نوری کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن نے حالیہ پاک افغان جنگ پر رپورٹ مکمل کرلی ہے، جس میں طالبان کے بھاری جانی و مالی نقصانات، جنگجوؤں کی کمی اور جبری بھرتیوں کی تجویز کا انکشاف کیا گیا ہے

March 10, 2026

پاکستان نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ‘خصوصی تشویش والے ممالک’ کی نامزدگی کو غیر متوازن اور سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے

March 10, 2026

سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بحث؛ مندوب نصیر احمد فائق نے طالبان دور میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا

March 10, 2026

پنجشیر کے علاقے ٹانخو میں طالبان فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی گرفتاریوں، جسمانی تشدد اور مقامی بزرگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مقامی قیادت کو ختم کیا جا سکے

March 10, 2026

ایران-پاکستان یکجہتی: تاریخی فتح کے موقع پر اعتماد مزید مضبوط

ایران نے پاکستان کی پرخلوص حمایت کا خصوصی شکریہ ادا کیاکہ وہ تنازعے کے دوران لمحہ بہ لمحہ ایران کے ساتھ کھڑا رہا۔
ایران نے پاکستان کی پرخلوص حمایت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ تنازعے کے دوران لمحہ بہ لمحہ ایران کے ساتھ کھڑا رہا

ایران کی عوام پاکستان کے اصولی اور جرات پر مبنی موقف کو ہمیشہ یاد رکھےگی۔ جو اسلامی اتحاد اور بھائی چارے کی عظیم مثال ہے

June 26, 2025

اسلام آباد | 26 جون 2025 ایران اور پاکستان کے درمیان بھائی چارے اور تعاون پر مبنی رشتے نے ایک نئی تاریخ رقم کی جب ایران نے اپنے خلاف ظلم پر مبنی جارحیت کے خلاف ایک عظیم فتح حاصل کی، اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کی پرخلوص حمایت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ تنازعے کے دوران لمحہ بہ لمحہ ایران کے ساتھ کھڑا رہا۔ یہ اتحاد دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی علامت ہے۔

پاکستان کا مؤقف

تیرہ جون کو کشیدگی کے ابتداء سے ہی پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنی اصولی حمایت کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت قومی رہنماؤں نے بڑے جرّی انداز میں ایران کے حق میں صدا بلند کی۔ پارلیمنٹ کے اراکین، مذہبی رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے بھی ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان کے وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور تنظیم تعاون اسلامی جیسے فورمز پر ایران کے موقف کی بہتر انداز سے وکالت کی۔ جس نے عالمی سطح پر ایران کے دفاعی وجوہری حق کو تسلیم کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

چیئرمین سینیٹ اور ایرانی سفیر

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغلدام کو خوش آمدید کہا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ یوسف رضاگیلانی نے پاکستان اور ایران کے بھائی چارے اور اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے ایران کی قیادت، مسلح افواج اور عوام کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، جوہری سائنسدانوں اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کی۔یوسف رضا گیلانی نے زور دے کر کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ سفارت کاری اقدامات کرتا رہےگا۔

مثالی اتحاد

ایران کی عوام پاکستان کے اصولی اور جرات پر مبنی موقف کو ہمیشہ یاد رکھےگی۔ جو اسلامی اتحاد اور بھائی چارے کی عظیم مثال ہے۔ اس فتح نے امت مسلمہ کےسر فخرسےند کر دیئے ہیں۔
ایران اور پاکستان کے درمیان مذکورہ فتح اور جنگ بندی دونوں ممالک کےتعلقات کو مزید گہرا کرےگی۔ یہ اتحاد نہ صرف موجودہ نسل کے لیے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک مثال بن کر رہےگا۔ جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

متعلقہ مضامین

بحرین نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس جغرافیائی ڈیٹا اور اسٹریٹیجک معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر نتین موہن کو گرفتار کر لیا ہے

March 10, 2026

پاکستان نے سری لنکا کے 2022 کے معاشی بحران سے سبق حاصل کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے بجائے مالی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر کو تحفظ دینے کی پالیسی اپنائی ہے

March 10, 2026

طالبان کے وزیر سرحدات ملا نور اللہ نوری کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن نے حالیہ پاک افغان جنگ پر رپورٹ مکمل کرلی ہے، جس میں طالبان کے بھاری جانی و مالی نقصانات، جنگجوؤں کی کمی اور جبری بھرتیوں کی تجویز کا انکشاف کیا گیا ہے

March 10, 2026

پاکستان نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ‘خصوصی تشویش والے ممالک’ کی نامزدگی کو غیر متوازن اور سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے

March 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *