امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

September 9, 2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک کے مین میڈیسن اسٹور میں سرکاری معائنے کے دوران سنگین بے ضابطگیاں سامنے آنے پر اسٹور کیپر معطل، 3 روز میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

September 8, 2026

دخشاں کے ضلع کوہستان راغ میں طالبان کے سکیورٹی کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ ہوا، جبکہ زیبک میں اے ایف ایف نے 4 طالبان اہلکار ہلاک اور 7 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا۔

September 8, 2026

ایڈم وائن اسٹائن کے مطابق پاکستان اب خلیجی دفاعی تعاون، امریکا ایران رابطوں اور معاشی امکانات کے باعث اہم علاقائی شراکت دار بن رہا ہے۔

September 8, 2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما ملک نائب محمد محسود کو قتل کردیا۔ حملہ آور پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے۔

September 8, 2026

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حملوں کی شدید مذمت کردی۔

September 8, 2026

وادی تیراہ: قبیلہ برقمبرخیل اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کامیاب

ٹی ٹی پی اور قبائلی عمائدین کے درمیان پانچ نکاتی ایجنڈے پر راضی نامہ

August 5, 2025

تفصیلات کے مطابق قبیلہ برقمبرخیل اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مابین جاری مذاکرات کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم نے قبیلے کے تمام پانچ مطالبات تسلیم کر لیے، جس کے بعد علاقے میں پائیدار امن کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

یہ مذاکرات وادی تیراہ کے علاقے برباغ میں قومی مشر حاجی ظاہر شاہ آفریدی کی قیادت میں ہونے والے جرگے میں مکمل ہوئے۔ اس جرگے میں قبیلے کے معزز مشران، علمائے کرام، طلباء، مدرسہ اور اسکول کے طلباء سمیت بڑی تعداد میں عام عوام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا مرحلہ 28 جولائی کو ہوا تھا، جس میں قبیلہ برقمبرخیل نے پانچ نکاتی مطالبات کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سامنے رکھے تھے۔ طالبان نے اس وقت افغانستان میں موجود اپنی مرکزی قیادت سے مشاورت کے لیے مہلت مانگی تھی۔

قبیلہ برقمبرخیل کے 5 مطالبات جو تسلیم کیے گئے:
  1. امن کا تحفظ: عوامی مقامات، رہائشی علاقوں، گھروں اور حجروں سے فورسز پر کسی قسم کی فائرنگ نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی ہوگی۔
  2. زبردستی چندہ یا عشر کی ممانعت: کوئی بھی اہلکار یا رکن کسی فرد سے زبردستی عشر، زکوٰۃ، چندہ یا بھتہ وصول نہیں کرے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
  3. مقامی امور میں عدم مداخلت: تنظیم کا کوئی بھی رکن یا عہدیدار عوامی، ذاتی یا عوامی جھگڑوں اور جرگوں میں مداخلت یا طرف داری نہیں کرے گا۔
  4. شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی: قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف قومی شوریٰ کی معاونت سے سخت اس شخص کیخلاف مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔
  5. قتل، ٹارچر اور اغوا کی تحقیقات: خیبر میں تحریک طالبان کے ہاتھوں قتل، تشدد یا اغوا کا شکار بننے والے افراد کی فہرست قبیلہ برقمبرخیل کی شوریٰ فراہم کرے گی، اور اگر متاثرین بے گناہ ثابت ہوئے تو ملوث اہلکاروں کے خلاف شریعت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی مشر حاجی ظاہر شاہ آفریدی نے اس موقع پر قومی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اللہ کا خاص فضل ہے کہ ہم ایک اہم مقصد میں کامیاب ہوئے۔ اس کامیابی کا سہرا پوری قوم کے اتفاق و اتحاد کو جاتا ہے۔ ہم سب کو شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہئیں کیونکہ یہ صرف ایک فرد یا جرگے کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جیت ہے

دیکھیں: افغان حکومت کی دہشتگرد گروہوں کو مبینہ حمایت علاقائی امن کیلئے خطرہ بن گئی

متعلقہ مضامین

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

September 9, 2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک کے مین میڈیسن اسٹور میں سرکاری معائنے کے دوران سنگین بے ضابطگیاں سامنے آنے پر اسٹور کیپر معطل، 3 روز میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

September 8, 2026

دخشاں کے ضلع کوہستان راغ میں طالبان کے سکیورٹی کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ ہوا، جبکہ زیبک میں اے ایف ایف نے 4 طالبان اہلکار ہلاک اور 7 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا۔

September 8, 2026

ایڈم وائن اسٹائن کے مطابق پاکستان اب خلیجی دفاعی تعاون، امریکا ایران رابطوں اور معاشی امکانات کے باعث اہم علاقائی شراکت دار بن رہا ہے۔

September 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *