پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے واپسی کے بعد ملاح پر خفیہ نگرانی رکھی اور اسے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دوبارہ بھارت واپسی کی کوشش کر رہا تھا۔

November 1, 2025

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔

November 1, 2025

تارڑ نے کہا کہ افغانستان کو اسلام آباد پر حملے کا تو نام بھی نہیں لینا چاہئے۔ ”اسلام آباد پر حملہ کرنا افغانستان کی اوقات سے باہر ہے”۔

November 1, 2025

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمانِ دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے افغان سرزمین پر ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو تسلیم کرلیا ہے

October 31, 2025

سعیداللہ کی جعلی ویڈیو اور اس سے جڑے پروپیگنڈا کلپس اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ افغان انٹیلی جنس اور طالبان حکومت حقائق کے بجائے جھوٹ پر مبنی بیانیہ تراشنے میں مصروف ہیں۔

October 31, 2025

قوم کے محافظوں کا عظیم وار،بھارتی ایجنٹس ناکام

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو نٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران “فتنہ الہندستان” سے وابستہ سات بھارتی ایجنٹس کو ہلاک کر دیا

1 min read

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ہندوستانی پراکسی گروپ "فتنہ الہند" سے منسلک سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

June 3, 2025

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والے گروپ “فتنہ الہندستان” سے وابستہ سات بھارتی ایجنٹس کو ہلاک کر دیا، آئی ایس پی آر نے منگل کے روز تصدیق کی۔

کچھی ضلع کے علاقے مچھ میں فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کی۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔

اس کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے قلات کے علاقے مارگند میں ایک اور آپریشن کیا۔ نئی انٹیلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر ایک اور دہشت گردی کا مرکز نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جو گرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت کر رہے تھے۔

پاکستانی قوم بھارتی ایجنٹس کے خلاف متحد

گزشتہ ماہ بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے باوجود، مقامی شدت پسند گروہوں کی جانب سے حملوں میں نمایاں شدت نہیں دیکھی گئی، پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کے مطابق۔ تاہم، پاکستان میں مئی کے مہینے میں 85 جبکہ اپریل میں 81 دہشت گرد حملے رپورٹ ہوئے، جن میں 113 افراد شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں 52 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ان چیلنجز کے باوجود، پاکستانی سیکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔ گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کیے گئے آپریشنز میں 12 بحارتی ایجنٹس ہلاک کیے گئے۔

وزیر داخلہ اور عسکری حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں تاکہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔

حکومت نے حالیہ دنوں میں بلوچستان میں سرگرم تمام دشمن گروپوں کو “فتنہ الہندستان” کا حصہ قرار دیتے ہوئے بھارت پر دعوی کیا ہے کہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ان گروپوں کی مالی و عسکری معاونت کر رہا ہے۔ اس مؤقف کا مقصد عوامی حمایت حاصل کرنا اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کے کردار کی جانب مبذول کروانا ہے۔

جوں جوں سیکیورٹی صورتحال بدل رہی ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ حکام نے زور دیا ہے کہ قوم کو مکمل ہوشیاری اور اتحاد کے ساتھ بھارتی ایجنٹوں کے اس فتنے کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا سنجیدگی سے نوٹس لے جو خطے میں عدم استحکام کو فروغ دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے واپسی کے بعد ملاح پر خفیہ نگرانی رکھی اور اسے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دوبارہ بھارت واپسی کی کوشش کر رہا تھا۔

November 1, 2025

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔

November 1, 2025

تارڑ نے کہا کہ افغانستان کو اسلام آباد پر حملے کا تو نام بھی نہیں لینا چاہئے۔ ”اسلام آباد پر حملہ کرنا افغانستان کی اوقات سے باہر ہے”۔

November 1, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *