حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان، سردار محمد یوسف نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان پوری قوم کی ترجمانی ہے۔

September 20, 2026

ایران جنگ پر اختلاف، امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر مستعفی

ایران امریکا کے لیے فوری خطرہ نہیں تھا، جبکہ یہ جنگ مبینہ طور پر اسرائیل اور اس کی بااثر امریکی لابی کے دباؤ کے نتیجے میں شروع کی گئی۔
امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا

ایران کے خلاف کارروائی کے حق میں پیش کیے جانے والے دلائل اور فوری کامیابی کے دعوے 2003 کی عراق جنگ سے قبل کی صورتحال سے مشابہت رکھتے ہیں۔

March 17, 2026

واشنگٹن: امریکا کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران کے خلاف جاری جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے کہا کہ وہ ضمیر کے مطابق اس جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے، جسے وہ امریکا کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہیں

جو کینٹ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران امریکا کے لیے فوری خطرہ نہیں تھا، جبکہ یہ جنگ مبینہ طور پر اسرائیل اور اس کی بااثر امریکی لابی کے دباؤ کے نتیجے میں شروع کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی پالیسی کا حصہ نہیں بن سکتے جس سے مزید انسانی جانوں کا نقصان ہو۔

ان کے مطابق ایران کے خلاف کارروائی کے حق میں پیش کیے جانے والے دلائل اور فوری کامیابی کے دعوے 2003 کی عراق جنگ سے قبل کی صورتحال سے مشابہت رکھتے ہیں۔

جو کینٹ نے کہا کہ وہ خود عراق جنگ میں حصہ لے چکے ہیں اور جنگ کے نتائج کو قریب سے دیکھ چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ شینن کینٹ بھی شام میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوئی تھیں، جس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگوں کی اصل قیمت انسانی جانوں کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے متعدد بار جنگی خدمات انجام دیں اور ذاتی نقصان بھی اٹھایا، وہ نئی نسل کو ایسی جنگ میں بھیجنے کی حمایت نہیں کر سکتے جو ان کے بقول امریکی عوام کے مفاد میں نہیں۔

دیکھئیے:مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باوجود پاک ایران تجارت بلا تعطل جاری

متعلقہ مضامین

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *