جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

مشرق وسطیٰ جنگ: چین کا ایران، اردن، لبنان اور عراق کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

چین خطے کی صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ امدادی اقدامات کے ذریعے بنیادی ضروریات کی فراہمی میں مدد دی جائے گی۔
چین کا متاثرہ ممالک کے لئے امداد کا اعلان

چین جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور خطے میں امن کے قیام کو ترجیح دیتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں انسانی بحران کو روکنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

March 17, 2026

بیجنگ: چین نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے تناظر میں ایران، اردن، لبنان اور عراق کے لیے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق امداد کا مقصد متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنا اور خطے میں بڑھتے انسانی بحران سے نمٹنا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین خطے کی صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ بیان کے مطابق امدادی اقدامات کے ذریعے بنیادی ضروریات کی فراہمی میں مدد دی جائے گی۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ چین جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور خطے میں امن کے قیام کو ترجیح دیتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں انسانی بحران کو روکنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چین کا مؤقف ہے کہ جاری تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے۔ چینی حکام نے زور دیا کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث متعدد ممالک میں انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے، جس کے پیش نظر عالمی سطح پر امدادی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:پاک افغان کشیدگی میں چین متحرک، ثالثی کی کوششیں تیز

متعلقہ مضامین

جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *