عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

کے پی جیلوں اور یونیورسٹی آف پشاور کا تربیت اور اصلاحات کی غرض سے تعلیمی تعاون کا معاہدہ

کے پی جیلوں اور یونیورسٹی آف پشاور نے تربیت، جیل اصلاحات اور طلبہ کی تحقیق کو بہتر بنانے کے لیے تعلیمی تعاون پر معاہدہ کیا۔

1 min read

تعلیمی تعاون

خیبر پختونخوا جیل محکمہ اور یونیورسٹی آف پشاور نے اس ہفتے ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے۔

June 20, 2025

پشاور – 20 جون 2025: تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سے خیبر پختونخوا جیل محکمہ اور یونیورسٹی آف پشاور نے اس ہفتے ایک مفاہمتی (MoU) معاہدے پردستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد انتظامیہ کو تعلیمی اداروں کے ساتھ جوڑ کر جیل اصلاحات، تربیت اور تحقیق کو بہتر بنانا ہے۔

یونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی اور کے پی جیلوں کے انسپکٹر جنرل محمد عثمان محسود نے معاہدے پر دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

تقریب میں شامل اہم شخصیات میں مسز حلیمہ، ڈی آئی جی جیلز (ایچ کیوز)، صاحبزادہ محمد قیصر، ڈی آئی جی آر پی او پشاور، اور جناب امین شعیب، ڈی آئی جی (جے اینڈ ایس) شامل تھے۔ یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر بشارت حسین، چیئرمین کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ، کے ساتھ ڈاکٹر محمد ابرار اور ڈاکٹر جویریہ رضابھی موجود تھیں۔

تعلیمی تعاون کے تحت تعمیرِ صلاحیت اور تحقیق پر توجہ

معاہدے میں جیل عملے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں سرٹیفائیڈ کورسز، ڈپلومہ پروگرامز اور ریفریشر ٹریننگ سیشنز شامل ہیں۔ یہ پروگرام جیل اسٹاف ٹریننگ اکیڈمی (PSTA) میں پیش کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ موجودہ تربیتی ماڈیولز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ جدید اور موثر مواد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اہم بات یہ ہے کہ معاہدے کے تحت کرمنالوجی کے طلبہ کو تحقیق کے لیے جیلوں تک رسائی بھی دی جائے گی۔ یہ ثبوت پر مبنی اصلاحات کو فروغ دے گا اور عملی پالیسی پر مبنی حل تیار کرنے میں نعاون ہوگا۔ جیل نظام کے ساتھ براہ راست رابطے کے ذریعے طلبہ ایسا علم اور تجربہ و مشاہدہ حاصل کر سکیں گے جو تحقیق اور اصلاحی انتظام دونوں کے لیے مفید ہوں گی۔

عہدیداروں کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ کلاس روم کے علم کو میدانی حقائق سے جوڑنے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ یہ انسانی حقوق، عدالتی اصلاحات اور ادارہ جاتی ترقی کے وسیع تر مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جوہر علی نے زور دیا کہ یونیورسٹیوں کو نظریے سے آگے بڑھ کر انتظامی اداروں کے ساتھ شراکت کرنی چاہیے۔ انسپکٹر جنرل جیلز عثمان محسود نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے کے پی کے جیل شعبے کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔

یہ اسٹریٹجک شراکت جامع پالیسی سازی اور طویل مدتی صلاحیت کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یونہی باہمی تعاون کے ساتھ دونوں ادارے ایک باخبر، پیشہ ورانہ اور اصلاحی جیل ماحول کی تشکیل کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ معاہدہ محض کاغذات پر دستخط ہی نہیں بلکہ مؤثر، پائیدار اور مستقبل کی راہ ہموار کرنے والے تعلیمی تعاون کا ایک نقطہ آغاز ہے۔

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *