وفاداروں کو نوازنے کے لئے ہیبت اللہ اخوندزادہ کا بڑا اقدام؛ کئی گونر اور کورکمانڈر تبدیل کر دیے

وفاداروں کو نوازنے کے لئے ہیبت اللہ اخوندزادہ کا بڑا اقدام؛ کئی گونر اور کورکمانڈر تبدیل کر دیے

ان تبدیلیوں کے تحت صوبہ سرپل کے گورنر مولوی محمد ظریف مظفر کو 205 البدر کور کا کمانڈر مقرر کیا گیا، جبکہ پنجشیر اسپیشل بریگیڈ کے نائب کمانڈر ملا عتیق اللہ حبیب کو اسی کور کا معاون بنایا گیا ہے۔ اسی طرح 203 منصوری کور، 209 الفتح کور اور 215 العزم کور میں بھی اہم عسکری تبادلے کیے گئے ہیں، جبکہ وزارتِ دفاع میں متعدد محکموں کی قیادت تبدیل کر دی گئی ہے۔

پاکستان آنے والی بھارتی سکھ خاتون سرابجیت کور کو حراست میں لے لیا گیا، ڈی پورٹیشن کی تیاری

پاکستان آنے والی بھارتی سکھ خاتون سرابجیت کور کو حراست میں لے لیا گیا، ڈی پورٹیشن کی تیاری

سرابجیت کور اس وقت پاکستانی انٹیلی جنس اور مقامی پولیس کی تحویل میں ہیں، جبکہ ان کے خلاف ڈی پورٹیشن کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام انہیں واپس بھارت بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے باعث ان کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہو گئی ہے۔

یومِ حقِ خودارادیت: کشمیری عوام کی جدوجہد کا استعارہ

یومِ حقِ خودارادیت: کشمیری عوام کی جدوجہد کا استعارہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ حقِ خودارادیت منا رہے ہیں۔ یہ دن محض ایک علامتی تاریخ نہیں بلکہ کشمیری عوام کی اس طویل، پُرعزم اور قربانیوں سے بھرپور جدوجہد کی یاد دہانی ہے جو وہ اپنے بنیادی، فطری اور عالمی طور پر تسلیم شدہ حق ،حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے […]

پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط کرنے اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط کرنے اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسٹریٹجک و سیاسی تعاون، دفاع،معیشت،تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی روابط پر بھی بات ہوئی۔ فریقین نے اسٹریٹجک روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد کے فروغ پراتفاق کرلیا۔

اسحاق ڈار کا دورہ چین، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا دورہ چین، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی جہت دینے پر اتفاق

دونوں فریقین نے پاک-چین دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور مستقبل کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی ٹو پارٹی روابط، علاقائی صورت حال اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور اس کے علاوہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو بامقصد اور شایان شان انداز میں منانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں،مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام: پاکستان میں پرائمری ہیلتھ کیئر کا مضبوط ستون

لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام: پاکستان میں پرائمری ہیلتھ کیئر کا مضبوط ستون

انیس سو اٹہتر میں عالمی ادارۂ صحت اور یونیسف کے اشتراک سے سوویت یونین کے شہر الما آتا میں پرائمری ہیلتھ کیئر پر ایک تاریخی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 134 ممالک نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صحت کی پالیسیوں کو ہر ملک کے سماجی، معاشی اور ثقافتی حالات کے مطابق تشکیل دیا جانا چاہیے۔ الما آتا اعلامیے کے مطابق، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کا قیام پرائمری ہیلتھ کیئر کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔

وینزویلا: تیل کی دولت سے قومی دیوالیہ پن تک

وینزویلا: تیل کی دولت سے قومی دیوالیہ پن تک

آج وینزویلا دنیا کے سامنے ایک انتباہی مثال بن چکا ہے۔ صدر کی گرفتاری اس بات کا اعلان ہے کہ جب ریاستیں اداروں کے بجائے افراد کے گرد گھومنے لگیں، جب معیشت تنوع کے بجائے نعروں پر کھڑی ہو، اور جب خارجہ پالیسی توازن کے بجائے تصادم اختیار کرے، تو انجام صرف معاشی دیوالیہ پن نہیں بلکہ قومی خودمختاری کا زوال بھی ہوتا ہے۔

لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی بس پر آئی ای ڈی حملہ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت آٹھ زخمی

لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی بس پر آئی ای ڈی حملہ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین سمیت آٹھ زخمی

واضح رہے کہ لکی مروت اور گردونواح میں حالیہ عرصے کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں طالبان سے منسلک عناصر اور مقامی قبائل کے درمیان حملوں اور جوابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ٹرمپ کی ایک بار پھر تنقید، فیصلے کو ”غیر دانشمندانہ” قرار دے دیا

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر ٹرمپ کی ایک بار پھر تنقید، فیصلے کو ''غیر دانشمندانہ'' قرار دے دیا

ٹرمپ نے کہا کہ اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران انہوں نے امریکی فوج کو دوبارہ مضبوط بنایا، تاہم بعد ازاں اس طاقت کا ایک بڑا حصہ ’’انتہائی غیر دانشمندانہ‘‘ انداز میں افغانستان میں چھوڑ دیا گیا۔ ان کے بقول، بظاہر یہ تھوڑا سا لگتا ہے، مگر حقیقت میں یہ بھاری مقدار میں جدید فوجی سازوسامان تھا جو طالبان کے ہاتھ لگا۔