ابو زبیدہ: گوانتاناموبے کا ”ہمیشہ کا قیدی” اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سیاہ باب

برطانوی اور امریکی رپورٹس کے مطابق ابو زبیدہ کو دورانِ حراست 83 مرتبہ واٹر بورڈنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں نیند سے محروم رکھا گیا، شدید مار پیٹ کی گئی، اور 11 دن تک تابوت نما تنگ ڈبے میں بند رکھا گیا۔ سی آئی اے کی حراست کے دوران ان کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی۔
ایران میں دو ہفتے تک جاری مظاہرے ختم، حالات معمول پر آ گئے

ایران میں دو ہفتے تک جاری مظاہرے ختم ہو گئے، ملک کے بیشتر حصوں میں امن و امان اور بین الاقوامی کالز بحال جبکہ انٹرنیٹ تاحال بند ہے
افغانستان میں استحکام کے لیے دوحہ عمل کے تحت باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور یو این اے ایم اے کی قائم مقام سربراہ جارجٹ گیگنن کے مابین ملاقات میں دوحہ عمل کے تحت ورکنگ گروپس کی پیش رفت، انسداد منشیات اور نجی شعبے کی معاونت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری: آسٹریلوی ٹیم کی 27 جنوری کو پاکستان آمد متوقع

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کے لیے آسٹریلوی ٹیم 27 جنوری کو پاکستان پہنچ سکتی ہے، جہاں لاہور میں تین میچوں کی سیریز کے لیے پی سی بی نے تین ممکنہ شیڈول آسٹریلیا کو بھیجے ہیں
پندرہ جنوری کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

نیا ٹیل کے مطابق مرمت کا عمل دوپہر تقریباً دن 2 بجے سے شروع ہوتے ہوئے تقریباً آٹھ گھنٹے تک جاری رہے گا۔ اس دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے
ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ ہلاک دہشت گرد پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے
اقصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی منصوبوں کیلئے 5 ارب 8کروڑ کی گرانٹ منظوردے دی

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی خدمات کے لیے 5 ارب روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ یہ اخراجات آئندہ مالی سال سے باقاعدہ دفاعی بجٹ کا حصہ ہوں گے