پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات: شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک، سہیل آفریدی کے دھرنے پر تنقید

پارٹی کے کئی رہنما اس لیک پر خاموش ہیں، لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ اس آڈیو نے نہ صرف پارٹی کی یکجہتی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے بلکہ آئندہ سیاسی فیصلوں اور اندرونی انتخابات پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
تاجکستان میں افغان اسمگلرز کے ساتھ جھڑپ، طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان سے سرحد پار عدم تحفظ بے نقاب

علاقائی سلامتی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی اس روش نے ہمسایہ ممالک کو مستقل دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایسے واقعات اس تاثر کو مضبوط کرتے ہیں کہ افغانستان ایک مستحکم ہمسایہ بننے کے بجائے عدم تحفظ برآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے، جہاں سے اسلحہ، منشیات اور مسلح عناصر خطے کے دیگر ممالک میں پھیل رہے ہیں۔
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری کیس کا “علمی جائزہ” لینے کیلئے اجلاس بلا لیا، ناقدین کی کیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر تنقید

ماہرین کا کہنا ہے کہ سزا اور ٹرائل کے معاملے کو دانستہ طور پر جذباتی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ عدلیہ مخالف بیانیہ تشکیل دے کر ووٹرز کو متحرک کیا جا سکے۔ ان کے مطابق آزادیٔ اظہار کے نام پر ریاست اور عدلیہ کے خلاف زہر آلود بیانات پھیلانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ قانون کی روح کے بھی منافی ہے۔
غزہ امن بورڈ پر جاوید ہاشمی کی بے جا تنقید؛ ماہرین نے جاوید ہاشمی کی رائے کو “احمقانہ” اور تعصب پر مبنی قرار دے دیا

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس غزہ میں کسی بھی گروہ کو غیر مسلح کرنے یا عسکری کارروائی کرنے کا کوئی قانونی، سفارتی یا بین الاقوامی مینڈیٹ موجود نہیں۔ اس حوالے سے بارہا سرکاری سطح پر وضاحت کی جا چکی ہے، اس کے باوجود ایسے بیانات کا دہرانا عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔
انقلاب یا فتنہ؟ ٹی ٹی پی سربراہ کی کتاب کا فکری جائزہ

اس کتاب میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد حملوں کو جائز قرار دیا گیا؛ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری کھلے عام قبول کی گئی۔ ضربِ عضب اور پاکستانی فوج کی سٹرائیکس کو سامراجی جارحیت کہا گیا، جبکہ پاکستانی فوج پر الزامات عائد کیے گئے۔
پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضے مدت سے پہلے ادا کرنا شروع کر دیے؛ مشیر وزیر خزانہ

حکومتِ پاکستان نے ملکی قرضوں کو ان کی آخری ادائیگی کی تاریخ سے قبل ادا کرنے کا تاریخی اقدام شروع کیا، گزشتہ 14 ماہ میں 3,650 ارب روپے کا قرض قبل از وقت ادا کیا گیا
بھارت حیران ہے کہ پاکستان اتنا مضبوط ملک کیسے بن گیا؛ شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی اور قومی یکجہتی دیکھ کر بھارت حیران ہے، اور ملکی معیشت مستحکم سلامتی کے ساتھ عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کر چکی ہے
جاوید اختر سمیت بعض بھارتی فنکار عزت کے لائق نہیں؛ احمد علی بٹ

احمد علی بٹ نے کہا کہ جاوید اختر سمیت بعض بھارتی فنکاروں سے عزت کی توقع کرنا بے معنی ہے اور وہ ہماری عزت کے مستحق نہیں ہیں
جموں و کشمیر: ضلع کشتواڑ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی قابض انتظامیہ نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تمام موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں،
بلوچستان: دو مختلف کاروائیوں میں 41 دہشت گرد ہلاک؛ آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دو الگ الگ آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد