پاک۔افغان مذاکرات میں مثبت پیش رفت جاری، تکنیکی مسائل رکاوٹ نہیں بنیں گے؛ افغان وزیر خارجہ

ترک نمائندے نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترکی دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیش رفت کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
بھارتی اور اسرائیلی ایما پر کام کرنے والے چند یو اے ای صارفین کی پاکستان کے ثالثی کے کردار پر تنقید؛ سعودی سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے دفاع میں سامنے آ گئے

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تنقید کا بڑا حصہ ایسے اکاؤنٹس سے منسلک بتایا جا رہا ہے جو حکومتی بیانیے کے قریب سمجھے جاتے ہیں
پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کی ایک اور فتح، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 45 اور مارک چیپمین 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
بنوں کے بکاخیل ایئرپورٹ کے قریب آپریشن: ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا؛ ٹی ٹی پی سے تعلق کی تصدیق

سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ پیش رفت سرحد پار دہشتگردی کے روابط کی نشاندہی کرتی ہے، جبکہ پاکستان بارہا افغان سرزمین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے افغان حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
کابل ملاقات: ترکیہ اور افغان حکام کے درمیان علاقائی صورتحال اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال

خطے میں جاری تبدیلیوں اور چین کے شہر ارومچی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے علاقائی استحکام اور سفارتی روابط کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
اسلام آباد مذاکرات کے بعد نیا بحران: ٹرمپ کا سخت مؤقف، ہرمز میں کارروائی کا اعلان، جوہری تنازع مذاکرات میں تعطل کا سبب بنا

امریکی صدر ٹرمپ کا بیان فیصلہ کن ہے، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی ناکامی کی واحد وجہ ایران کا جوہری پروگرام پر مؤقف تھا۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا، مگر ایران نے جوہری معاملے پر کوئی لچک نہیں دکھائی، جس کے باعث حتمی معاہدہ ممکن نہ ہو سکا۔
ایران کا جوہری مؤقف برقرار، ٹرمپ کا سخت ردعمل: آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی اور بحری کارروائی کا اعلان

ٹرمپ نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی قیادت، خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میزبانی اور کردار کو سراہا، اور کہا کہ مذاکرات تقریباً 20 گھنٹے جاری رہے۔
اسلام آباد مذاکرات اختتام پذیر: امریکی وفد کے بعد ایرانی وفد بھی وطن روانہ، پاکستانی قیادت کی جانب سے اعلیٰ سطحی الوداع

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وفد کو الوداع کیا
پاکستان کی فعال سفارتکاری: جنگ بندی ممکن بنائی، ایران۔امریکا مذاکرات بحال؛ عالمی سطح پر کردار کو سراہا گیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی پاکستان کے کردار اور میزبانی کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان نے مثبت اور متوازن کردار ادا کیا۔
گوادر واقعہ: گمراہ کن بیانیہ زیر گردش؛ حکام کا غیر مصدقہ دعوؤں سے اجتناب کا انتباہ

پاکستان کی ساحلی اور بندرگاہی سکیورٹی ایک منظم نظام کے تحت کام کر رہی ہے، اور کسی ایک واقعے کو بنیاد بنا کر بین الاقوامی بحری سرگرمیوں کیلئے خطرے کا تاثر دینا حقائق کے منافی ہو سکتا ہے۔