مددگار یا مکار؟ اپنوں کے ہاتھوں قتل کے لرزہ خیز واقعات

مددگار یا مکار؟

اپنوں کے لبادے میں چھپے قاتلوں اور خونی رشتوں کے پامال ہوتے تقدس پر ایک دردناک تحریر، جو مددگار چہروں کے پیچھے چھپے مکروہ اور سفاک کرداروں کو بے نقاب کرتی ہے۔

گوادر واقعہ: گمراہ کن بیانیہ زیر گردش؛ حکام کا غیر مصدقہ دعوؤں سے اجتناب کا انتباہ

پاکستان کی ساحلی اور بندرگاہی سکیورٹی ایک منظم نظام کے تحت کام کر رہی ہے، اور کسی ایک واقعے کو بنیاد بنا کر بین الاقوامی بحری سرگرمیوں کیلئے خطرے کا تاثر دینا حقائق کے منافی ہو سکتا ہے۔
گوادر میں کشتی پر حملہ

کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے، تاہم حکام کے مطابق اس دعوے کی تصدیق ضروری ہے

April 12, 2026

گوادر کے قریب جیوانی کے علاقے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کشتی پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف نوعیت کے دعوے سامنے آئے ہیں، جن میں بعض حلقوں نے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے پاکستان کی سمندری سکیورٹی سے متعلق خدشات ظاہر کیے ہیں، تاہم سرکاری ذرائع نے ان بیانیوں کو قبل از وقت اور غیر مصدقہ قرار دیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں تین اہلکار نائیک افضل، سپاہی جمیل اور سپاہی عمیر شہید ہوئے، جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ ساحل سے کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل نوعیت، طریقہ کار اور ذمہ دار عناصر کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے اس واقعے کو “کھلے سمندر میں پہلا بڑا حملہ” اور پاکستان کی بحری سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا گیا، جبکہ کراچی بندرگاہ اور آبنائے ہرمز کی صورتحال سے جوڑنے کی کوشش بھی کی گئی۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق ایسے دعوے زمینی حقائق سے ہٹ کر مبالغہ آرائی پر مبنی ہو سکتے ہیں اور ان کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہوئی۔

کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے، تاہم حکام کے مطابق اس دعوے کی تصدیق ضروری ہے اور ایسے بیانات کو تحقیقات مکمل ہونے سے قبل حتمی نہیں سمجھا جا سکتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ساحلی اور بندرگاہی سکیورٹی ایک منظم نظام کے تحت کام کر رہی ہے، اور کسی ایک واقعے کو بنیاد بنا کر بین الاقوامی بحری سرگرمیوں کیلئے خطرے کا تاثر دینا حقائق کے منافی ہو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے مواقع پر غیر مصدقہ اطلاعات اور مخصوص بیانیے نہ صرف صورتحال کو مسخ کرتے ہیں بلکہ سکیورٹی اداروں کی کوششوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں، جبکہ ریاستی ادارے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے لانے کیلئے متحرک ہیں۔

دیکھئیے:گوادر کے قریب پاکستان کوسٹ گارڈز کی کشتی پر حملہ: تین اہلکار شہید، زمینی فائرنگ کا انکشاف

متعلقہ مضامین

اپنوں کے لبادے میں چھپے قاتلوں اور خونی رشتوں کے پامال ہوتے تقدس پر ایک دردناک تحریر، جو مددگار چہروں کے پیچھے چھپے مکروہ اور سفاک کرداروں کو بے نقاب کرتی ہے۔

November 4, 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا ردعمل سامنے آگیا۔

November 4, 2026

نیب اور ایف آئی اے نے پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *