قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

October 29, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں

October 29, 2025

وفاقی وزیر عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے پیش کردہ شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید تھے مگر افغان وفد نے الزام تراشی اور عدمِ سنجیدگی کا رویہ اپنائے رکھا

October 29, 2025

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ دورانِ سفر پیش آیا، جب بھارتی شہری نے دو کم عمر بچوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ان پر حملہ کیا

October 29, 2025

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات کے بعد بیان میں کہا کہ “پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، مگر اپنی سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔” انہوں نے واضح کیا کہ “اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان معاہدے کو غیر مؤثر سمجھنے میں حق بجانب ہوگا

October 29, 2025

استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

نائن الیون سانحے کے 24 برس مکمل؛ امریکہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے

امریکا میں ہلاک افراد کی یاد میں آج شمعیں روشن کی جا رہی ہیں جبکہ مرنے والوں کی یاد میں امریکی پرچم بھی سرنگوں ہے۔

1 min read

نائن الیون سانحے کے 24 برس مکمل؛ امریکہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے

نائن الیون حملوں کے بعد دنیا بھر میں پاکستان امریکا کا سب سے اہم اور دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اتحادی بن کر سامنے آیا۔

September 11, 2025

 امریکا میں ہونے والے سانحہ نائن الیون کو 24 برس بیت گئے۔

نائن الیون واقعے نے دنیا کا منظرنامہ بدل دیا۔ 2001 میں آج ہی کے دن ورلڈ ٹریڈ سینٹر، پینٹاگون، پنسلوینیا میں طیاروں سے حملے کئے گئے تھے، حملوں میں 77 ممالک سے تعلق رکھنے والے 3000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

صدربش نے واقعہ کے بعد دہشتگردی کیخلاف جنگ کااعلان کیا تھا، امریکا نے اُسی سال القاعدہ کو ذمہ دار قراردے کر افغانستان پر حملہ کردیا تھا جس کا آغاز 7 اکتوبر کو افغانستان میں آپریشن اینڈیورنگ فریڈم کے نام سے کیا گیا۔

نائن الیون حملوں کے بعد دنیا بھر میں پاکستان امریکا کا سب سے اہم اور دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اتحادی بن کر سامنے آیا۔ پاکستان کو اگرچہ اس کی بہت بھاری قیمت اٹھانا پڑی مگر پھر بھی پاکستان دہشت گردی کے خلاف کمر بستہ رہا۔ پاکستان اب تک اس جنگ میں 80 ہزار سے زائد لوگوں کی قربانی دے چکا ہے جبکہ اسے کھربوں ڈالر کا معاشی نقصان بھی ہوا ہے۔ افغانستان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی اب بھی پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹوئن ٹاورز کے ملبے کو وہاں سے اٹھانے میں آٹھ ماہ لگے تھے، گراؤنڈ زیرو پر ایک میوزیم بن چکا ہے اور اس کے اردگرد مختلف ڈیزائن کی عمارتیں کھڑی ہو چکی ہیں۔

اب ٹوئن ٹاور کی جگہ ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر یا فریڈم ٹاور تعمیر ہو چکا ہے جس کی اونچائی 1,776 فٹ ہے اور یہ تباہ ہونے والے شمالی ٹاور جس کی اونچائی 1368 فٹ تھی سے 408 فٹ بلند ہے۔

پینٹاگون کی تعمیر نو میں ایک سال سے بھی کم وقت لگا اور اگست 2002 میں پینٹاگون کا عملہ واپس اسی جگہ واپس پہنچ چکا تھا۔

امریکا میں ہلاک افراد کی یاد میں آج شمعیں روشن کی جا رہی ہیں جبکہ مرنے والوں کی یاد میں امریکی پرچم بھی سرنگوں ہے۔

اسی مناسبت سے ہونے والی مختلف تقریبات میں صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ، سینیئر سیاست دان اور ہلاک ہوانے والوں کے اہلخانہ بھی شریک ہوں گے۔

دیکھیں: امریکی فوجی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امداد لے کر نور خان ائیر بیس پہنچ گیا

متعلقہ مضامین

قبل ازیں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے الٹا حماس پر ہی امن معاہدے کی خلاف وزری کا الزام عائد کردیا اور اپنی افواج کو غزہ پر فوری اور بڑے حملے کا حکم دیا تھا۔

October 29, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پاکستان کی کامیاب معیشت ایک دوسرے سے منسلک ہیں

October 29, 2025

وفاقی وزیر عطا تارڑ کے مطابق پاکستان کے پیش کردہ شواہد مضبوط اور ناقابلِ تردید تھے مگر افغان وفد نے الزام تراشی اور عدمِ سنجیدگی کا رویہ اپنائے رکھا

October 29, 2025

امریکی حکام کے مطابق مذکورہ واقعہ دورانِ سفر پیش آیا، جب بھارتی شہری نے دو کم عمر بچوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ان پر حملہ کیا

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *