اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے باعث اموات پر گہرا افسوس ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان کا کہنا تھا صوبائی حکومت وزیرِ اعلیٰ کی قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی، نیز انہوں نے سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی شہر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے باعث چار افراد کی موت واقع ہوئی، تاہم صورتحال قابو میں ہے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کراچی کینٹ میں گرین بیلٹ پر متعدد عمارتیں موجود، شاہراہ بھٹو کا زیرتعمیر حصہ بھی سیلاب کی نذر ہوگیا، مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ میں سیلاب کے حوالے سے تما احتیاطی تدابیر اُٹھاتے ہوئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انتطامیہ کو ہدایت دی کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات کے لیے تیار رہیں۔
وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا تنقید لسانی بنیاد پربالکل نہیں ہونی چاہیے، بلاوجہ تنقید کرنے والوں پر افسوس ہوتا ہے، مئیرکراچی رات بھر سڑکوں پررہے اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے بھی گذشتہ کل سسکھر اور گڈو بیراج کا تفصیلی معائنہ کیا۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے حوالے سے صوبائی حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں۔
دیکھیں: بھارت سے آنے والے نئے سیلابی ریلوں نے پنجاب میں سیلاب کی صورتحال مزید خطرناک بنادی