خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور قریبی علاقے کوچی بازار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ گھر سے چھ افراد کو نکالا گیا جن میں سے پانچ کی اموات ہو گئیں۔ آگ بجھانے کے دوران دوریسکیو اہلکاروں کی حالت تشویشناک، جنہیں فوری طورپر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہولناک آگ کےنتیجےمیں 5افراد جاںبحق
پشاور شہر کےقریب جان امام بارگاہ کے سامنے رات کے وقت ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ پورا گھر جل گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق آگ کی اتنی شدت تھی کہ بڑی مشکل سے ریسکیواہلکاروں نے آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم، آگ بجھانے کے دوران دو ریسکیواہلکاروں کی حالت بگڑ گئی، جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
متاثرین کی حالت
ذرائع کے مطابق جن متاثرین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، وہ تمام لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اس سانحہ کی وجوہات پرابھی بات کرناقبل از وقت ہے۔ مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دیکھیں: ٹی ٹی پی کا باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی قافلے پرحملہ، فوجی گاڑی تباہ