پاکستان نے 13 عالمی ممالک کی جانب سے دو ریاستی حل کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

September 9, 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

September 9, 2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک کے مین میڈیسن اسٹور میں سرکاری معائنے کے دوران سنگین بے ضابطگیاں سامنے آنے پر اسٹور کیپر معطل، 3 روز میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

September 8, 2026

دخشاں کے ضلع کوہستان راغ میں طالبان کے سکیورٹی کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ ہوا، جبکہ زیبک میں اے ایف ایف نے 4 طالبان اہلکار ہلاک اور 7 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا۔

September 8, 2026

ایڈم وائن اسٹائن کے مطابق پاکستان اب خلیجی دفاعی تعاون، امریکا ایران رابطوں اور معاشی امکانات کے باعث اہم علاقائی شراکت دار بن رہا ہے۔

September 8, 2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما ملک نائب محمد محسود کو قتل کردیا۔ حملہ آور پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے۔

September 8, 2026

ٹی ٹی پی کا باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی قافلے پرحملہ، فوجی گاڑی تباہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے ترخو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر دیا
ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند کےگاؤں ترخو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر دیا

گزشتہ کچھ ہفتوں سے ٹی ٹی پی اور دیگر کالعدم گروہوں کی طرف سے سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے

July 8, 2025

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے ترخو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی گاڑی تباہ ہو گئی اور اسلحہ و دیگر سامان دہشت گردوں کے قبضے میں چلا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے سکیورٹی اہلکاروں کو اپنےگھیرے میں لینے کی کوشش کی، سکیورٹی اورٹی ٹی پی کے درمیان دیر تک مقابلہ جاری رہا۔ ذرائع کےمطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن دہشت گردوں نے فورسز کے اسلحے اور سازوسامان کو اپنےقبضےمیں لےلیا۔ تاہم سکیورٹی حکام کی جانب سے باقاعدہ طورپر ابھی تک بیان جاری نہیں کیاگیا۔

حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے تحقیقات کاآغاز کردیاہے، اور فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کی موجودگی نےبدامنی کےخطرات کومزیدبڑھا دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش پائی جاتی ہے ۔

یہ حملہ عین اس وقت کیاگیا جب پاکستانی فورسز نے خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنزمیں تیزی لائی ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں سے ٹی ٹی پی اور دیگر کالعدم گروہوں کی طرف سے سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاک۔افغان تعلقات۔ ٹی ٹی پی

ایک جانب پاک۔افغان تعلقات میں بہتری، جبکہ دوسری جانب افغان سرحد سے ٹی ٹی پی کی سرگرمیاں۔ یہ تمام ترصورتحال افغان حکام کی پالیسیوں پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔

باجوڑ کےعمائدین ورہنماؤں نےمتفقہ طورپرتقاضہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دہشتگردوں کےخلاف سخت کاروائی کی جائے۔

دیکھیں: لکی مروت پولیس کی اہم کارروائی، دو دہشتگرد گرفتار

متعلقہ مضامین

پاکستان نے 13 عالمی ممالک کی جانب سے دو ریاستی حل کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

September 9, 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

September 9, 2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک کے مین میڈیسن اسٹور میں سرکاری معائنے کے دوران سنگین بے ضابطگیاں سامنے آنے پر اسٹور کیپر معطل، 3 روز میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی۔

September 8, 2026

دخشاں کے ضلع کوہستان راغ میں طالبان کے سکیورٹی کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ ہوا، جبکہ زیبک میں اے ایف ایف نے 4 طالبان اہلکار ہلاک اور 7 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا۔

September 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *