اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت دہشت گردی اور سکیورٹی صورتحال کے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، طلال چوہدری، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور رانا ثناء اللہ سمیت تمام صوبوں کے پولیس افسران اور چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے امن و امان اور سرحدی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے امن و استحکام اور ملکی سالمیت کے لیے قربانیاں دینے والے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اور ادارے یک جان ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستانی افواج نے فقط آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ معرکہ حق آپریشن میں ایسی کارکردگی دکھاٗٗی اور دشمن کو ایسی شکست سے دوچار کیا کہ پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
مسٗلہ افغان مہاجرین
وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں ذکر کیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو دنیا تسلیم کرتے ہوٗے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دوران اجلاس مسٰلہ مہاجرین پر پالیسز ساز گفتگو کرتے ہوٗے وزیراعظم شہباز نے کہا غیرقانونی رہاِش پذیر افغان شہریوں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے ملک بھیجا جائے گا اوریہ عمل تدریجی بنیادوں پر جاری رہے گا۔
دیکھیں: بنوں میں پاک آرمی اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن