پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گیس کا منصوبہ جھل مگسی ڈویلپمنٹ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، اس منصوبہ سے 14 ملین معکب فٹ روز کی بنیاد پر گیس حاصل ہورہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بلوچستان میں گیس کا بڑا جھل مگسی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل کرلی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق مذکورہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا گیا ہے۔
یاد رہے بلوچستان میں سی ایس آر کے زیرِ نگرانی متعدد فلاحی منصوبے بھی شروع کیے ہوئے ہیں جن میں تعلیم، صحت مراکز اور بے گھر افراد کے لیے مکانات کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
نیز مگسی کے لوگوں میں اسکالرشپ، ایمبولینس، فری آئی کیمپس، اور 800 خاندانوں کو راشن بیگ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پورے علاقے میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ علاقہ بھر کو کو بنیادی سہولیات میسر آئیں۔
دیکھیں: یوم آزادی پر بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا؛ سرفراز بگٹی کا دعویٰ