عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

راشد منہاس کی آج 54ویں برسی منائی جا رہی ہے؛ وزیراعظم اور مسلح افواج کا خراج عقیدت

راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں جوش و جذبے کی مثال ہے۔

1 min read

راشد منہاس نشان حیدر

آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی ملک وقوم سے وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے

August 20, 2025

وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم شہات ہے۔

راشد منہاس تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے اچانک انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا، راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔

راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں جوش و جذبے کی مثال ہے۔

راشد منہاس کی 54 ویں برسی پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا نام قوم کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر محفوظ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 1971 میں آج کے دن پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیا۔

ان کا لاجواب جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور قوم کے لیے ایک لازوال ترغیب کا باعث ہے۔ ان کی بہادری کی داستان، ہمارے قومی ضمیر کو آزادی کی قیمت اور مادر وطن کے دفاع کے لیے درکار حوصلے کی لازوال یاد دہانی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پائلٹ راشد منہاس شہید کا نام قوم کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر محفوظ رہے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ راشد منہاس شہید کی 54 ویں برسی پر ان کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی عظیم قربانی ہمت اور فرض سے لگن کی اعلیٰ روایات کی مظہر ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ائیر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا بھی شہید آفیسر کو خراج عقیدت، کہا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی بہادری اور فرض کی ادائیگی کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی ملک وقوم سے وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ راشد منہاس شہید کی جرات اور ہتھیار ڈالنے پر قربانی کو ترجیح دینا آج بھی قوم کے لئے روشن مثال ہے۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قربانی آزادی کی قیمت اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے درکار استقامت کی لازوال یاد دہانی ہے۔ پاک افواج شہید آفیسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس بہادری، بے خوفی اور حب الوطنی کی لازوال مثال ہیں،انہوں نے ناقابل فراموش قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

دیکھیں: پاک فوج نے افغان سرحد کے نزدیک دہشتگردوں کے خلاف “آپریشن سر بکف” لانچ کر دیا

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *