سعودی عرب کی درخواست پر شام کا یمن میں فوجی تعاون کے مختلف آپشنز پر غور، حوثیوں کے خلاف کارروائی میں مدد کی تجویز زیر غور ہے۔

October 8, 2026

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے مبینہ استعمال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے جواب طلب کر لیا ہے۔

October 8, 2026

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں انتقال کر گئے، ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

October 8, 2026

اکتوبر 2005 کی وہ صبح 21 برس بعد بھی ختم نہیں ہوئی۔ مظفرآباد، بالاکوٹ اور باغ کی گلیوں میں آج بھی کوئی ماں کسی تصویر کو دیکھ کر خاموش ہو جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم نے اس دکھ سے کیا سیکھا؟

October 8, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

October 8, 2026

پاک فوج نے افغان سرحد کے نزدیک دہشتگردوں کے خلاف “آپریشن سر بکف” لانچ کر دیا

پولیس حکام کے مطابق آپریشن سر بکف میں اب تک 15 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں اور کئی دہشت گرد زخمی ہیں
پولیس حکام کے مطابق آپریشن سر بکف میں اب تک 15 دہشتگرد مارے جاچکے ہیں

ریاستِ پاکستان نے یہ مؤقف اپنایا ہیکہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں اور عسکریت پسند گروہوں کو بھارتی پشت پناہی حاصل ہے

July 29, 2025

پاکستان فوج نے افغان سرحد کے قریب تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کے شواہد اور مسلسل نقل و حرکت کے بعد ان کے خلااف آپریشن سر بکف لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد باجوڑ میں تین دن کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ آج صبح ہی فوجی ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچنا شروع ہو گئے جس کے بعد آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

آپریشن کے پہلے ہی روز پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق اس آپریشن میں اب تک 15 دہشتگرد مارے مارے جاچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی سینئر کمانڈر الیاس عرف ملنگ باچہ ہلاک جبکہ اس کے باقی ساتھی شدید ذخمی ہو گئے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے ریجنل آفیسر عباس مجید مروت نے بتایا کہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور لوئر کرم کے علاقوں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے جبکہ کچھ عسکریت پسند پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا چرپری، کنداو، شنہ وڑی، زرگری، نریاب اور دیگر پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس کارروائی میں 200 سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار شامل ہیں، یہ آپریشن ٹی ٹی پی اور عسکریت پسندوں کے خلاف اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کے مزید علاقوں کا بتایا کہ ہنگو، کرک، اورکزئی اور کرم کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عباس مجید مروت کا یہ بیان عین اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے اورکزئی ایجنسی میں پاکستانی پیرا ملٹری فورسز اور عسکریت پسندوں کے مقابلے کے دوران آٹھ فوجی اہلکار اور چار دہشت گرد مارے گئے تھے۔

مقامی حکام کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے ایف سی کے قافلے پر بھاری اسلحے سے حملہ کیا، جس کے بعد گھنٹوں تک جاری لڑائی میں ایف سی کے آٹھ اہلکار شہید ہوئے جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ریاستِ پاکستان نے یہ مؤقف اپنایا ہیکہ بھارت پاکستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں اور عسکریت پسند گروہوں کی پشت پناہی کررہا ہےاور ساتھ ہی افغانستان کو بھی متوجہ کیا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، لہذا افغان سرزمین دہشتگردوں کے خلاف سخت مؤقف اپناتے ہوئے کاروائی عمل میں لائے۔

دیکھیں: وادی تیراہ میں ہزاروں مظاہرین کا پرامن احتجاج، علاقے سے عسکریت پسندوں کے انخلا کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

سعودی عرب کی درخواست پر شام کا یمن میں فوجی تعاون کے مختلف آپشنز پر غور، حوثیوں کے خلاف کارروائی میں مدد کی تجویز زیر غور ہے۔

October 8, 2026

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے مبینہ استعمال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے جواب طلب کر لیا ہے۔

October 8, 2026

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں انتقال کر گئے، ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

October 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *