بھارت: مودی حکومت نے 20 اگست بروز بدھ کو اوڈیشہ میں اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جو کہ بھارت کی دفاعی قوت میں ایک اہم اضافہ ہے۔
اس موقع پر بھارتی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا پہلے تجربے میں اگنی5 میزائل نے تمام تکنیکی پیرامیٹرز کو پورا کیا جوکہ ٹیسٹ اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی نگرانی میں کیا گیا۔ اگنی5 میزائل پانچ ہزار کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اگنی 5 کٗی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے
بھارتی اگنی-5 میزائل چین کے شمالی حصے اور یورپ کے کچھ علاقوں سمیت متعدد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی ریاست نے مذکورہ اقدام پاک۔ بھارت کشیدگی کے تقریباً ساڑھے تین ماہ بعد کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی بھارت نے مارچ 2023 میں اگنی 5 میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔
بھارت کے اگنی 1 سے 4 میزائلوں کی صلاحیت سات سو سے پینتس سو کلومیٹر تک ہے انکو پہلے سے ہی تعینات ہیں۔ گزشتہ ماہ جولائی میں بھارت نے پرتھوی-2 اور اگنی-1 کا کامیاب تجربہ کیا تھا
پرتھوی 2 میزائل تین سو پچاس کلومیٹرتک ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اگنی 1 کی صلاحیت 700 سے 900 کلومیٹر تک ہے۔ پرتھوی 2 اور اگنی 1 میزائل بھارت کے نیوکلیئر ڈیٹرنس کا اہم حصہ رہے ہیں۔
پاک۔ بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی ریاست کا یکے بعد دیگرے میزاٗل کا تجربہ جو بھارتی جنگی جنون کو واضح کرتاہے۔ کہیں خطے کا امن و استحکام داؤ پر تو نہیں لگ رہا۔
دیکھیں: روسی ڈرونز سے بھارتی ساختہ پرزے برآمد، مودی کی دوہری پالیسی بے نقاب