وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

آبنائے ہرمز کا بحران: عالمی توانائی کی سپلائی لائن اور ممکنہ معاشی انہدام کا خطرہ

ایران اسرائیل تنازع کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کی بندش نے عالمی سپلائی چین کو مفلوج کر دیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اور شپنگ کمپنیوں کی جانب سے راستوں کی تبدیلی دنیا کو ایک نئی معاشی بدحالی کی طرف دھکیل رہی ہے

دنیا کی کل بحری تیل کی تجارت کا قریباً 33 فیصد حصہ آبنائے ہرمز کے مرہونِ منت ہے۔ اس شہ رگ کے کٹنے کا مطلب عالمی پیداواری صنعت کا پہیہ جام ہونا ہے، جس کے اثرات پٹرول پمپوں سے لے کر عام آدمی کے باورچی خانے تک محسوس کیے جائیں گے

March 3, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی اور ایران اسرائیل براہِ راست تصادم نے عالمی برادری کو ایک ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے جہاں سے واپسی کا راستہ صرف سفارت کاری ہے، ورنہ عالمی معیشت کا انجام تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ‘عملاً’ بندش محض ایک علاقائی دفاعی قدم نہیں بلکہ یہ پوری دنیا کے خلاف ایک معاشی ایٹم بم چلانے کے مترادف ہے۔

آبنائے ہرمز کی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ محض ایک آبی گزرگاہ نہیں بلکہ کرہ ارض کی معاشی زندگی کی ضامن ہے۔ خلیج فارس کو خلیج عمان سے ملانے والی یہ 33 کلومیٹر چوڑی پٹی اس قدر کلیدی حیثیت رکھتی ہے کہ دنیا بھر میں سمندر کے ذریعے ہونے والی کل تیل کی تجارت کا قریباً ایک تہائی حصہ روزانہ اسی ایک مقام سے گزرتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہاں سے یومیہ 21 ملین بیرل خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے، جو اسے دنیا کا اہم ترین ‘انرجی کوریڈور’ بناتی ہے۔

لہٰذا جب بھی اس حساس ترین راہ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو اس کے اثرات صرف پٹرول پمپوں پر قیمتوں کے اضافے تک محدود نہیں رہتے بلکہ یہ عالمی سپلائی چین کے پورے ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں اور بین الاقوامی منڈیوں میں غیر یقینی کا ایک ایسا طوفان برپا کرتے ہیں جس کی لپیٹ سے کوئی بھی براعظم محفوظ نہیں رہتا۔

شپنگ کا بحران

دنیا کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی مرسک اور ‘میڈیٹیرینین شپنگ کمپنی کی جانب سے اپنی سروسز کی معطلی اس خطرے کی پہلی گھنٹی ہے۔ جب بحری جہاز آبنائے ہرمز کے بجائے ‘کیپ آف گڈ ہوپ’ (افریقہ کے گرد طویل راستہ) کا انتخاب کرتے ہیں، تو سفر کا دورانیہ 10 سے 15 دن بڑھ جاتا ہے اور ایندھن کے اخراجات میں لاکھوں ڈالر کا اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اضافی بوجھ آخر کار صارف کی جیب پر پڑتا ہے، جس سے عالمی سطح پر اشیائے خورونوش اور خام مال کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ یقینی ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ خطہ

جنوبی ایشیا، بالخصوص پاکستان اور بھارت کے لیے یہ صورتحال غیر معمولی ہے۔ ان ممالک کی توانائی کی ضروریات کا قریباً 60 سے 70 فیصد حصہ خلیجی ممالک سے پورا ہوتا ہے۔ بھارت کے وزیرِ پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری کا یہ اعتراف کہ “بھارت اپنی ضرورت کا بڑا حصہ اسی راستے سے منگواتا ہے”، صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ اگر یہ بندش برقرار رہتی ہے تو ان ممالک میں صنعتی پیداوار رک سکتی ہے اور مہنگائی کی شرح میں ایسا اضافہ ہو سکتا ہے جو معاشرتی استحکام کے لیے خطرہ بن جائے۔

جنگی جنون

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا امریکی افواج کو برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینا اور خطے میں امریکی و برطانوی آئل ٹینکرز کا نذرِ آتش ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ دنیا اب مذاکرات کے بجائے طاقت کے استعمال کی طرف بڑھ رہی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ اور جواب میں تہران کا میزائل و ڈرون حملوں کے ذریعے جوابی کاروائی کا عزم ظاہر کرنا ثابت کرتا ہے کہ جیو پولیٹیکل نے انسانیت کی معاشی بقا کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔

حاصلِ کلام

آبنائے ہرمز کی بندش کا مطلب ہے کہ دنیا ایک ایسی تاریکی کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں توانائی کا بحران معاشی بحران کو جنم دے گا۔ ماہرین معاشی اُمور کا مؤقف ہے کہ عالمی طاقتوں کو اپنی جنگی ہوس چھوڑ کر فی الفور اس اہم گزرگاہ کی بحالی اور خطے میں امن کے لیے سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ بصورتِ دیگر تاریخ ان حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی جنہوں نے ایک تنگ آبی راستے کو عالمی معیشت کا قبرستان بنا دیا۔

دیکھیے: مودی اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ؛ ایران کے خلاف ‘یہود و ہنود’ گٹھ جوڑ پر عوامی تشویش

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *