پی ڈی ایم اے نے ایک مرتبہ پھر خبردار کردیا؛ مون سون بارشوں کا آٹھواں سپیل 23اگست سے شروع ہوگا
اسلام آباد: محمکہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا 23اگست سے متوقع ہے، اس صورتحال کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے خطرے کا الرٹ جاری کردیا۔
اطلاعات کے مطابق 23 سے 27 اگست تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشکی پیش گوئی کی ہے جن میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور برساتی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، لہذا تمام انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
دیکھیں: کے پی کے میں حالیہ بارشوں کے باعث 358 افراد جاں بحق ہوئے؛ پی ڈی ایم اے