اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد میں مشہور ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس پر سماعت کی گٗی۔ مقدمے کے چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ثناء یوسف قتل کیس میں اکتیس گواہان کو شامل کیا گیا ہے جن میں مقتولہ کے اہلخانہ، پولیس ،وکلاء ودیگر گواہان شامل ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق عمر حیات کو ہی قاتل قرار دیا گیاہے، جبکہ مقتولہ کا نامزد قاتل مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوٗے ہوٗے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کیس کا باقاعدہ ٹرائل کیا جاٗے گا۔
ثناء یوسف کے دوستی سے انکار کرنے پر 2 جون کو عمر حیات نے انکو گھر میں گھس کر قتل کیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ کیا تھا۔