اسلام آباد: ڈیجیٹل والٹ سسٹم کے تعارف کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا حق داروں کو صاف، شفاف طریقے سے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت رقوم مل جائیں گی، وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے پروگرام میں یہ چیز بھی شامل کی جائے کہ جس گھرانے کو رقم ملے گی وہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کرواٗیں گے اور تعلیم دلاٗیں گے۔
انکا کہنا تھا پاکستان سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں بے نظیر انکم سپورٹ کا بڑا اہم کردار ہے۔ گزشتہ رمضان میں پہلی بار مستحقین میں رقم ڈیجیٹل والٹ سسٹم کے ذریعے تقسیم ہوئی، یہ اقدام کیش لیس معیشت میں اہم پیش رفت ہے. جوکہ کرپشن میں بھی کمی لاٗے گا اور اس سے ملک ترقی کی جانب رواں گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس دور کا تقاضا ہے کہ جتنا جلدی ہوسکے ہم پوری معیشت کو کیش لیس اکانومی میں منتقل کریں، اس اقدام سے نہ صرف وقت کم خرچ ہوگا بلکہ کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس پیش رفت کے بعد اب حقداروں کسی دفتر کے باہر اانتظآر کیے بغیر جدید نظام سے انکو رقم گھر بیٹھے ملے گی۔
دیکھیں: چینی وزیرِ خارجہ کی وزیر اعظم ہاؤس آمد؛ شہبازشریف سے اہم ملاقات