لاہور: چند دن قبل رائیونڈ میں 30 روپے کی خاطر 2 سگے بھائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم گرفتار ملزمان کے انکشاف و نشاندہی کی بنیاد پر چھاپے کے لیے انہیں رائے ونڈ لے کر جارہی تھی کہ اس دوران گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی ناکام کوشش کی۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم توقیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر حملہ کیا ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی سی ڈی نے ملزمان کی تلاشی کے لیے چھاپے شروع کردیے ہیں
پولیس کے مطابق ہلاک شدہ ملزمان نے چند روز قبل 30 روپے کے تنازع میں 2 سگے بھائیوں کو بڑی دے دردی سے تشدد کرکے قتل کیا تھا۔