کابل: حالیہ دنوں میں پاکستانی فوج نے افغان حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوٗے افغانستان کے ننگرہار اور خوست پر حملے۔ جس بنا پر افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کر کے باضابطہ طور پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔
کابل میں افغان حکام نے پاکستانی سفیر کو طلب کرکے ننگرہار اور خوست کے علاقوں میں پاکستانی فوج کے کیے گئے حملوں پر سخت ردعمل کا اظہا کیا۔
افغان وزارت خارجہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب شہریوں پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افغانستان کی سالمیت و خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
افغان وزارتِ خارجہ نے پاکستانی سفیر کو مخاطب کرتے ہوٗے دو ٹوک انداز میں کہا کہ افغان سرزمین کی خودمختاری اور سالمیت پر امارت اسلامیہ کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ نیز اس طرح کے اقدامات کے اقدامات کے برے نتائج ظاہر ہوں گے۔
دیکھیں: احسان اللہ احسان کا پاکستان مخالف انٹرویو اور بھارتی میڈیا پر پذیرائی