طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کے بڑے مواقع، 30 ہزار سے زائد نوجوان مستفید ہوں گے؛ مینا مجید بلوچ

تعلیم کے شعبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں غیر فعال تعلیمی اداروں، جنہیں “گھوسٹ اسکولز” کہا جاتا تھا، کو بحال کیا گیا ہے تاکہ بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر آ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم انتہاپسندی کے خاتمے اور دیرپا سماجی استحکام کی بنیاد ہے۔
بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کے بڑے مواقع، 30 ہزار سے زائد نوجوان مستفید ہوں گے؛ مینا مجید بلوچ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا اور دیگر مقررین نے حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت، مکالمہ اور سماجی و معاشی ترقی پر توجہ انسدادِ پرتشدد انتہاپسندی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی ہے۔

January 29, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک جامع پروگرام کے تحت 30 ہزار سے زائد نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں ملک کے اندر اور باہر باعزت روزگار کے قابل بنانا ہے۔

وہ کوئٹہ میں محکمہ داخلہ بلوچستان کے زیرِ اہتمام تین روزہ پالیسی ڈائیلاگ برائے انسدادِ پرتشدد انتہاپسندی (Countering Violent Extremism – CVE) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا، چیف کوآرڈینیشن آفیسر سی وی ای ڈاکٹر دوست محمد بریچ، ڈاکٹر عصمت اللہ، اسرار احمد مدنی، افتخار فردوس، فہد نبیل اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت ایک جامع یوتھ پالیسی پر عملدرآمد کر رہی ہے، جس کا محور نوجوانوں کی سماجی اور معاشی بااختیاری ہے۔ انہوں نے یوتھ سوشیو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد نوجوانوں کو گمراہ کن معلومات اور بے بنیاد پروپیگنڈے سے محفوظ رکھنا، شعور، تنقیدی سوچ اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے صوبے بھر میں یوتھ ریسورس سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں کیریئر کاؤنسلنگ اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت اور لیپ ٹاپ کی فراہمی کے ذریعے نوجوانوں کو گھر بیٹھے آن لائن روزگار کے مواقع تک رسائی دی جا رہی ہے۔

مشیر برائے امورِ نوجوانان نے صحت مند سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے بھر میں فٹبال اور کرکٹ کے منظم ٹورنامنٹس کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کر رہی ہے۔

تعلیم کے شعبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں غیر فعال تعلیمی اداروں، جنہیں “گھوسٹ اسکولز” کہا جاتا تھا، کو بحال کیا گیا ہے تاکہ بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر آ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم انتہاپسندی کے خاتمے اور دیرپا سماجی استحکام کی بنیاد ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا اور دیگر مقررین نے حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت، مکالمہ اور سماجی و معاشی ترقی پر توجہ انسدادِ پرتشدد انتہاپسندی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات نوجوان نسل کو محفوظ مستقبل فراہم کرنے اور بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔

دیکھیے: بلوچستان میں بی ایل اے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، خاتون کو اغوا کر لیا

متعلقہ مضامین

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *