مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

بلوچستان کی طالبہ ارپنگا بریال کی عالمی کامیابی، سائنس اولمپیاڈ میں سلور میڈل حاصل کر لیا

اپنے تعلیمی دورے کے دوران ارپنگا بریال کو ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کا دورہ کرنے کا موقع بھی ملا، جہاں انہوں نے خلائی تحقیق اور جدید سائنسی منصوبوں کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کیں۔ یہ تجربہ ان کے لیے سائنسی دلچسپی اور مستقبل کے اہداف کے تعین میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
بلوچستان کی طالبہ ارپنگا بریال کی عالمی کامیابی، سائنس اولمپیاڈ میں سلور میڈل حاصل

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ ارپنگا بریال کی کامیابی اس امر کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ اگر نوجوانوں کو مناسب مواقع، رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے تو وہ عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

January 29, 2026

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی جماعت ششم کی طالبہ ارپنگا بریال نے امریکا میں منعقد ہونے والے عالمی سائنس مقابلے کوپرنیکس نیچرل سائنس اولمپیاڈ (Copernicus Natural Science Olympiad) میں سلور میڈل جیت کر پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کا نام روشن کر دیا۔

ارپنگا بریال نے امریکی شہر ہیوسٹن میں منعقدہ ساتویں کوپرنیکس نیچرل سائنس اولمپیاڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ سخت مقابلے کے باوجود ارپنگا بریال نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی۔

تعلیمی حلقوں کے مطابق ارپنگا بریال کی یہ کامیابی بلوچستان کے طلبہ کی پوشیدہ تعلیمی صلاحیتوں اور سائنسی استعداد کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو محدود وسائل کے باوجود عالمی معیار پر خود کو منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کامیابی نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا باعث بن کر نئی نسل کو حوصلہ دیا ہے۔

اپنے تعلیمی دورے کے دوران ارپنگا بریال کو ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کا دورہ کرنے کا موقع بھی ملا، جہاں انہوں نے خلائی تحقیق اور جدید سائنسی منصوبوں کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کیں۔ یہ تجربہ ان کے لیے سائنسی دلچسپی اور مستقبل کے اہداف کے تعین میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ ارپنگا بریال کی کامیابی اس امر کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ اگر نوجوانوں کو مناسب مواقع، رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے تو وہ عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ بلوچستان کی اس طالبہ کی کامیابی کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا جا رہا ہے، جو آنے والے وقت میں مزید نوجوانوں کو علم اور تحقیق کی راہ پر گامزن ہونے کی ترغیب دے گی۔

دیکھیے: بلوچستان میں بی ایل اے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، خاتون کو اغوا کر لیا

متعلقہ مضامین

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

November 6, 2026

اسرائیل میں حکومت سازی کے عمل میں یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو کنیسٹ کے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے، جس سے بنیامین نیتن یاہو کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔

November 6, 2026

محسن رضائی نے پیوٹن سے ملاقات میں ایرانی قیادت کا پیغام پہنچانے کا دعویٰ کیا، تہران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے سات شرائط پوری کرنے پر اصرار کردیا۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *